ETV Bharat / state

وائی ایس شرمیلا کی پارٹی کانگریس میں ضم

YS Sharmila merges YSR Telangana Party with Congress وائی ​​ایس آر ٹی پی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا آج کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئیں اور ان کی وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی آج دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں کانگریس میں ضم ہوگئی۔

YSRTP merges with Congress
YSRTP merges with Congress
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 11:30 AM IST

Updated : Jan 4, 2024, 1:04 PM IST

YS Sharmila merges

حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی (وائی ایس آر ٹی پی) کی سربراہ وائی ایس شرمیلا آج نئی دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے ، راہل گاندھی اور دیگر رہنماوں کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوگئی ہے اور ان کی پارٹی کو کانگریس میں ضم کردیا گیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وائی ایس شرمیلا کو کانگریس کا کھنڈوا پہنا کر کانگریس میں شامل کروایا ہے۔ اس موقع پر راہل گاندھی اور کانگریس کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

  • #WATCH | YSRTP chief & Andhra Pradesh CM's sister YS Sharmila joins Congress, in the presence of party president Mallikarjun Kharge and Rahul Gandhi, in Delhi pic.twitter.com/SrAr4TIZTC

    — ANI (@ANI) January 4, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بعد ازاں وائی ایس شرمیلا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہونے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیکولر پارٹی ہے۔ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ ملک کی سالمیت اور فرقہ وارانہ یکجہتی کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ شرمیلا نے مزید کہا کہ ان کے والد وائی ایس راج شیکھر ریڈی ایک تلگو لیڈر تھے جنہوں نے نہ صرف عوام کی خدمت کی بلکہ کانگریس پارٹی کو بھی اونچائی تک لے جانے کا کام کیا تھا۔ انہوں نے اپنے دور میں کئی فلاحی اقدامات کیے تھے جو آج بھی عوام میں مقبول ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی انہیں جو بھی ذمہ داری دے گی، وہ اسے نبھانے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ وائی ​​ایس آر ٹی پی سربراہ کا یہ اہم اقدام کانگریس پارٹی کی تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں جیت کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔ تلنگانہ میں حالیہ اسمبلی انتخابات کے دوران وائی ایس شرمیلا نے مسلسل کانگریس پارٹی کو اپنی حمایت فراہم کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے الیکشن نہیں لڑا کیوں کہ اس سے ووٹوں کی تقسیم ہوتی ہے۔

  • #WATCH | YS Sharmila merges YSR Telangana Party with Congress

    "Congress party is still the largest secular party of our country and it has always upheld the true culture of India and built foundations of our nation..." pic.twitter.com/lk6hlGdZBq

انہوں نے تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے کہا تھا کہ "میں کانگریس پارٹی کی حمایت کر رہی ہوں کیونکہ اس کے پاس تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں جیتنے کا موقع ہے... کے سی آر نے اپنے 9 سالہ دور میں عوام سے جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا ہے۔ اور یہی واحد وجہ ہے۔ میں نہیں چاہتی کہ کے سی آر اقتدار میں آئیں... میں، وائی ایس آر کی بیٹی کی حیثیت سے کانگریس کے موقع کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتی ہوں"۔

مزید پڑھیں: 'تلنگانہ کے بارے میں سوچنا میرا اختیار ہے'

وائی ​​ایس شرمیلا کو لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس میں اہم عہدہ دیا جا سکتا ہے۔ شرمیلا سے آندھرا پردیش کے اگلے سال ہونے والے انتخابات میں بھی کردار ادا کرنے کی امید ہے۔ کانگریس نے پہلی بار تلنگانہ بننے کے بعد تلنگانہ میں 119 میں سے 64 سیٹیں جیت کر مکمل اکثریت حاصل کی۔ بھارت کی سب سے کم عمر ریاست تلنگانہ میں 10 سال حکومت کرنے والی بھارت راشٹرا سمیتی کو اسمبلی انتخابات میں صرف 38 نشستیں حاصل ہوئے ہیں۔

Last Updated : Jan 4, 2024, 1:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.