ETV Bharat / state

ماں کے گناہوں کی سزا بچے کو نہیں دی جاسکتی: تلنگانہ ہائی کورٹ - تلنگانہ کے نلگنڈہ

تلنگانہ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز پولیس کی جانب سے 6 ماہ کی حاملہ خاتون کو پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل بھیجنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’پولیس یا ریاست، اس بچہ کے حقوق میں مداخلت نہیں کرسکتی جو ابھی پیدا بھی نہیں ہوا ہے‘۔

ماں کے گناہوں کی سزا بچے کو نہیں دی جاسکتی: تلنگانہ ہائی کورٹ

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 5:06 PM IST

تلنگانہ کے نلگنڈہ میں پولیس نے پی ڈی ایکٹ کے تحت ایک حاملہ خاتون کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا جس پر ہائی کورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’حاملہ خاتون کو رہا کردینا چاہئے‘۔

نلگنڈہ پولیس نے دھوکہ دہی کے ایک معاملہ میں 33 سالہ اے سواتی پر پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا جب کہ اس خاتون کو ایک 5 سالہ بچہ ہے اور وہ حاملہ بھی ہے۔ ملزمہ کی والدہ شلیجہ نے ہائی کورٹ میں ایک درخواست داخل کرکے اس کی حاملہ بیٹی کو فوری رہا کرنے کا حکم دینے کی گزارش کی تھی۔

جسٹس اے راج شیکھر ریڈی اور جسٹس شمیم اختر پر مشتمل بنچ نے شلیجہ کی درخواست پر سماعت کی۔ وہیں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ حاملہ ہے۔ بنچ نے سماعت کے دوران یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا ریاست کو اس بچہ کے حقوق میں رکاوٹ پیدا کرنے کا کیا اختیار حاصل ہے جو ابھی دنیا میں نہیں آیا ہے۔

بنچ نے کہا کہ حاملہ خاتون کو فوری طور پر رہا کردینا چاہئے۔ بنچ نے مزید کہا کہ قانون اور دستور کی دفعہ 31 کے تحت حاملہ خاتون کے پیٹ میں رہنے والے بچہ کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ کسی بھی بچہ کو اس کی ماں کے گناہوں کی سزا نہیں دی جاسکتی۔ اس معاملہ پر آئندہ سماعت کو ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'پولیس مسلسل قربانی کے جانوروں کو روک رہی ہے'

واضح رہے کہ نلگنڈہ پولیس نے حاملہ خاتون سواتی کو پاروتی نامی ایک اور خاتون کے ساتھ 13 مئی کو پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ دونوں پر چند افراد کو مالی طور پر دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.