ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پرائیویٹ میڈیکل کالجس اور ستواہنا یونیورسٹی کی جانب سے الگ تھلگ وارڈس قائم کئے جارہے ہیں تاکہ کورونا سے متاثر افراد کا علاج کیا جاسکے۔
گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 100 بستر ہیں جبکہ ستواہنا یونیورسٹی نے 400 بستروں کی سہولت فراہم کی ہے اور پرتیما میڈیکل کالج نے 50 بستروں کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس نے 25 آکسیجن والے بستر تیار کئے ہیں اور 27 آئی سی یو بستر کا انتظام کیا ہے تاکہ کووڈ کے مریضوں کو 24گھنٹے طبی امداد فراہم کی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ سکریٹریٹ کی عمارتوں کا انہدام: این جی ٹی نے کمیٹی تشکیل دی
اسی دوران عوام، تاجر اور تجارتی ادارے ضلع میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر کریم نگر شہر، جمی کنٹہ، حضورنگر میں رضاکارانہ طور پر لاک ڈاؤن نافذ کرچکے ہیں۔