ETV Bharat / state

نوجوانوں اور خواتین کی ہمت افزائی کرنے والوں کو انٹرنیشنل ایوارڈز

غریب و کمزور معاشی طبقات سے تعلق رکھنے والے غریب نوجوانوں اور خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور ان کو اپنا ذاتی کام کاروبار شروع کرنے میں مدد دینے والی شخصیتوں کو آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائنارٹیز کمیٹی کی جانب سے بہت جلد انٹرنیشنل ایسمک ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔

نوجوانوں اور خواتین کی ہمت افزائی کرنے والوں کو انٹرنیشنل ایوارڈز
author img

By

Published : Oct 19, 2019, 2:00 PM IST

:

مائنارٹیز کمیٹی کے صدر سید زین العابدین سعید (ایس زیڈ سعید) نے ایک بیان میں کہا کہ کمیٹی نے طئے کیا ہے کہ بین الاقوامی طورپر ایسے کئی ادارے اور افراد ہیں جو غریب و بے سہارا تعلیم یافتہ و ہنر مند و کم ہنر مند افراد کو چھوٹی صنعتی و کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی ہمت افزائی کرتی ہیں جس کی بدولت بے شمار نوجوان و خواتین اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر سماج میں باعزت زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کمیٹی نے خود کماؤ خود کھاؤ کی اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت کئی شعور بیداری پروگرام شہر اور دیگر مقامات پر منعقد کئے گئے اور ایک فیس بک اکاؤنٹ بھی شروع کیا ہے جس میں ایسی 250سے زائد صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہےجو کم سے کم دو ہزار روپئے سے بھی شروع کی جاسکتی ہیں۔

کمیٹی کی سرگرمیوں سے ہزارہا افراد نے استفادہ کیا ہے اوریہ تمام خدمات بلا معاوضہ ہیں۔ کمیٹی ایورڈ فنکشن کے موقعہ پر ایک اسمال انڈسٹریز ایکسپو بھی منعقد کرے گی جس میں ایسی صنعتوں کے اسٹال لگائے جائیں گے جو چھوٹے پیمانہ پر معمولی سرمایہ سے بھی شروع کی جاسکتی ہیں۔

یہ ایکسپو نوجوانوں اور صنعتوں کے درمیان ایک مضبوط کڑی کا کام کرے گا۔ خود کماؤ خود کھاؤ کے تحت انٹرنیشنل ایسمک ایوارڈ کے لئے کمیٹی کو ملک کے علاوہ مختلف ممالک سے نامزدگیاں وصول ہورہی ہیں۔

ایوارڈز عطا کرنے کیلئے ایک پانچ رکنی ایوارڈ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے
جس کے صدر نشین مسٹر جئے راؤ جان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ہیں۔ یہ ایوارڈز 100 زمروں میں دیئے جائیں گے۔
یہ ایوارڈ تاریخ اور مقام کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ پروگرام کی تفصیلات کمیٹی کے فیس بک اکاؤنٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.