بورڈ آف انٹرمیڈیٹ تلنگانہ کی جانب سے کورونا بحران اور لاک ڈاؤن کی وجہ تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے نصاب کو 70 فیصد تک محدود کردیا۔
انٹر کے پرچہ سوالات میں بھی معمولی تبدیلی لائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں انٹر ماڈل پیپرس کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے تمام مضامین کے پرچہ سوالات میں تبدیلی لانے کا اعلان کیا ہے۔ 2 نشانات کے 10 سوالات کے لازمی طور پر جوابات تحریر کرنا ہے۔ 4 نشانات اور 8 نشانات کے سوالات میں بھی تبدیلی لائی گئی۔ ماڈل پیپرس کے لئے tsbie.cgg.gov.in پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے یکم تا 19 مئی سال اول اور 2 تا 20 تک سال دوم انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منعقد کرنے کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے۔ امتحانات کے اوقات صبح 9 تا دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔ 7 تا 20 اپریل تک پراکٹیکل امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اتھیکس اینڈ ہیومن وائیلوس امتحان کا یکم اپریل اور انورنمنٹل ایجوکیشن کا امتحان 3 اپریل کو منعقد کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رکن پارلیمان کی بیٹی کا نام فوربس میگزین میں شامل