ملک کے مختلف مقامات پر اسپتالوں میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھراؤ نے اہم فیصلہ لیا ہے۔
انہوں نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں فائر سسٹم کا جائزہ لیا جائے اورآگ لگنے کے واقعات کو روکنے کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ گاندھی اور ٹمس اسپتال جہاں بڑی تعداد میں کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں وہاں فائربریگیڈس کو تیار رکھا جائے۔
وزیراعلی نے کہاکہ آکسیجن جنگی جہازوں کے ذریعہ لایاگیا ہے۔ یہ آکسیجن ہر سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں تک پہنچنا چاہئے جہاں اس کی ضرورت ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان اسپتالوں کے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا جائے جہاں پر آکسیجن کی کمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا مثبت پائے جانے والوں کو ہوم آئسولیشن کٹس فراہم کی جائے۔