ETV Bharat / state

زخمی صحافی کی موت

صحافی بُچنا کی موت پر صحافیوں کی تنظیم ٹی یو ڈبلیو جے نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

زخمی صحافی کی موت
زخمی صحافی کی موت
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 2:15 PM IST

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی کی سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد موت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے ماولا منڈل سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ بُچیا جمعہ کی شب اپنی بائیک پر گھر واپس ہورہے تھے کہ انہوں نے رام نگر کے قریب اپنی بائیک کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں وہ گر پڑے۔

انہیں بہتر علاج کے لئے مہاراشٹر کے وردھا منتقل کیا گیا کیونکہ ان کے سر پر شدید زخم لگے تھے، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

ان کی آخری رسومات پیر کو انجام دی جائیں گی کیونکہ لاش کا کورونا معائنہ کرنا ضروری ہے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ صحافی بُچنا کی موت پر صحافیوں کی تنظیم ٹی یو ڈبلیو جے نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

یونین کے ضلع صدر بی رمیش، جنرل سکریٹری ایل راجو، نائب صدر انور، خازن ایس پراوین اور دیگر نے ان کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: کوویکسین کا تجربہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.