ETV Bharat / state

تلنگانہ کے میدک میں ہندوستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک - Mig Crash in Toopran

ہندوستانی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے توپران میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ IAF trainee plane crashes in Telangana

indian air force trainee plane crash in medak of telangana

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 11:13 AM IST

Updated : Dec 4, 2023, 1:06 PM IST

حیدرآباد: بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ ضلع میدک میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔ خبر کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کا یہ تربیتی طیارہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے توپران میں کریش ہوا۔ یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا۔ مقامی افراد نے سب سے پہلے یہ منظر دیکھا۔ جن کا کہنا ہے کہ ایک بڑی آواز کے ساتھ یہ طیارہ زمین سے ٹکرا گیا۔ جس کے ساتھ ہی اس میں آگ لگ گئی۔ انڈین ایئر فورس نے اس بات کی تصدیق ہے کی کہ اس حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ مقامی افراد کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی گئی، جس نے صورت حال کا جائزہ لیا اور مقامی افراد کو طیارہ کے قریب جانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Mig Crash in Barmer: بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

پولیس نے ہندوستانی فضائیہ کے عہدیداروں کو اس واقعہ کی فوری اطلاع دی۔ واضح رہے کہ اس طیارہ نے حیدرآباد کے ڈنڈیگل ایئر فورس اسٹیشن سے اڑان بھری تھی۔ مقامی افراد نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں یہ طیارہ جل کر مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔ اس واقعہ کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ 21 29 جولائی 2022 کو بھارت اور پاک کی سرحد پر واقع باڑمیر ضلع میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثہ کے بعد طیارے کا ملبہ تقریباً ایک کلومیٹر کے علاقے میں پھیل گیا اور بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ طیارے میں موجود دونوں پائلٹس کی دانشمندی کے باعث بڑا حادثہ ٹل گیا تاہم دونوں ہی ہلاک ہوگئے۔ مگ حادثے کے واقعے سے گاؤں والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ کورٹ آف انکوائری کو اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
یو این آئی

Last Updated : Dec 4, 2023, 1:06 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.