حیدرآباد: محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے حیدرآباد کے کئی مقامات پر ایک ساتھ تلاشی لیتے ہوئے ریئل اسٹیٹ تاجرین اور فائنانسرس کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق آئی ٹی کے عہدیداروں کی تقریبا 35 ٹیموں نے یہ تلاشی لی۔ ان ٹیموں نے شہر حیدرآباد کے بنجاراہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں آدتیہ کنسٹرکشن پہنچ کر تلاشی لی۔ ان ٹیموں نے بلڈر مادھوریڈی کے مکان کے ساتھ ساتھ ان کی ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کی بھی تلاشی لی۔ آئی ٹی کے عہدیداروں نے اوریجیتا پراجکٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائرکٹرس سرینواس ریڈی اور ویراپرکاش کے مکانات اور دفاتر کی بھی تلاشی لی۔ لودھا اپارٹمنٹس جوبلی ہلز، گچی باولی، کونڈاپور اور پنجہ گٹہ میں بھی تلاشی لی گئی۔
واضح رہے کہ نومبر 2022 میں تلنگانہ کے وزیر لیبر کی رہائش گاہ پر آئی ٹی عہدیداروں نے دو دن تک تلاشی لی تھی۔ ٹیکس چوری کے شبہ میں آئی ٹی حکام چھاپے مارے تھے۔ ملاریڈی کی رہائش گاہ کے علاوہ عہدیداروں کی ٹیموں نے ان کے بیٹوں مہیندر ریڈی، بھدرا ریڈی، داماد مری راج شیکھر ریڈی اور بھائی گوپال ریڈی کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی تھی۔ ملاریڈی سے تعلق رکھنے والے کئی تعلیمی اداروں میں عہدیداروں کے مکانات کا معائنہ بھی کیا گیا۔ تقریباً 400 آئی ٹی عہدیدار 65 ٹیمیں بنا کر تلاشی لی گئی تھی۔ حکام پچھلے 10 سالوں سے ملاریڈی کے ذریعہ ادا کردہ آئی ٹی ریٹرن کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ تلاشیوں کے دوران تقریباً 4 کروڑ روپے نقد اور کئی دستاویزات ضبط کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: IT Raids at Malla Reddy House تلنگانہ کے وزیر لیبر ملاریڈی کے مکانات کی دوسرے دن بھی آئی ٹی نے تلاشی لی
یو این آئی