ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع دوا ساز کمپنی ہیٹیرو پر انکم ٹیکس کا چھاپہ چوتھے دن بھی جاری ہے۔
انکم ٹیکس ٹیم نے اب تک تین میں سے دو علاقوں میں پرائیویٹ لاکرز سے تقریباً 150 کروڑ روپے نقد رقم ضبط کیے۔
آئی ٹی ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ اس دوران تین کلو گرام سے زائد سونا بھی ضبط کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی خصوصی ٹیمیں ضبط شدہ نقد رقم گننے کے لیے روانہ کی گئی ہیں۔
بینک حکام کی ٹیم نوٹوں کی جانچ کرے گی اور گنتی مکمل ہونے کے بعد رقم کو ایس بی آئی سیز میں منتقل کرے گی۔
ایک دیگر خصوصی ٹیم دستاویزات، الیکٹرانک آلات، نقد رقم اور سونے کا پتہ چلانے کاکام کررہی ہے۔