ETV Bharat / state

Murder of a Software Engineer: حیدرآباد میں سافٹ ویئر انجینئر کے قتل کے بعد لاش کو جلا دینے کی واردات - انجینئر کے قتل کے بعد اس کی لاش کو جلا ڈالا

پولیس کو جنارم کے جنگلات میں جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی جو نارائن ریڈی کی تھی۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کردی۔ Murder of a Software Engineer

حیدرآباد میں سافٹ ویئر انجینئر کے قتل کے بعد لاش کو جلا دینے کی واردات

author img

By

Published : Jul 4, 2022, 9:02 AM IST

حیدرآباد کے ایک سافٹ ویئر انجینئر کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ نامعلوم افراد نے انجینئر کے قتل کے بعد اس کی لاش کو جلا ڈالا۔ یہ واردات تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے جنارام میں پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے کوکٹ پلی ہوزنگ بورڈ کالونی کے رہنے والے 25 سالہ سافٹ ویئر انجینئر نارائن ریڈی نے ایک سال قبل محبت کی شادی کی تھی۔ ان کی شادی لڑکی کے گھر والوں کو پسند نہیں تھی اور لڑکی کے گھر والے شادی کے بعد لڑکی کو زبردستی اپنے گھر لے گئے۔ تب سے ان دونوں کی ملاقات ختم ہوگئی۔ لیکن بتایا گیا ہے کہ لڑکی چند دنوں سے نارائن ریڈی سے فون پر گفتگو کرتی تھی اس بات کا علم گھر والوں کو ہوگیا اور انھوں نے لڑکی کی کافی سرزنش بھی کی۔ اس دوران نارائن ریڈی اچانک لاپتہ ہوگیا اور 30 جون کو اس کے گھر والوں نے پولیس اسٹیشن میں نارائن ریڈی کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی۔ آج صبح پولیس کو جنارم کے جنگلات میں جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی جو نارائن ریڈی کی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے جانچ کا آغاز کردیا۔ لڑکی کے گھر والوں پر اس قتل میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ Murder of a Software Engineer

یہ بھی پڑھیں: Lover Commits Suicide in Front of Girlfriend: ایک خط نے کھولا عاشق کی موت کا راز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.