ETV Bharat / state

Inauguration of New Police Station حیدرآباد کے سعید آباد میں نئے پولیس اسٹیشن کا افتتاح - حیدر آباد خبر

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ میں لا اینڈ آرڈر پُرامن ہے۔ یہاں پر کسی قسم کے بڑے فسادات یا نکسل ازم نہیں ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ڈائل 100 سے پانچ منٹ کے اندر پولیس ایکشن لے رہی ہے۔

نئے پولیس اسٹیشن کا افتتاح
نئے پولیس اسٹیشن کا افتتاح
author img

By

Published : May 16, 2023, 10:43 AM IST

نئے پولیس اسٹیشن کا افتتاح

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کی پولیس اسٹیشن عمارتیں کسی بھی کارپوریٹ دفاتر سے کم نہیں۔ جب کہ تشکیل تلنگانہ سے پہلے پولیس اسٹیشنوں کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار تھیں. ان خیالات کا اظہار تلنگانہ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے جمعرات کو آئی ایس سدن اور سعید آباد پولیس اسٹیشنوں کی عمارتوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی متحرک پولیس جو اپنی فرض شناسی کے علاوہ سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہے ملک بھر میں کہیں نظر نہیں آتی۔ اسی لیے تلنگانہ پولیس کو ملک بھر میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کارپوریٹ سطح کی پولیس اسٹیشن عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں۔جس میں عوام کی سہولیات کے لیے تمام انفراسٹرکچر فراہم کی گئی ہیں۔ تلنگانہ پولیس فرینڈلی پولیسنگ کے لیےملک بھر میں اہم مقام رکھتی ہے۔ قیام تلنگانہ کے بعد سے تلنگانہ پولیس نے عوام کے ساتھ بہتر تعلقات پیدا کرتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام تلنگانہ سے قبل عوام میں پولیس کے متعلق ایک قسم کا ڈر اور خوف تھا جس کی وجہ سے عوام بلا خوف پولیس اسٹیشن کو نہیں جایا کرتے تھے ۔ بلکہ جب کبھی پولیس اسٹیشن کو جانا ہوتا تو اپنے کسی لیڈر یا وکیل کو ساتھ لے جایا کرتے تھے، جس کی وجہ سے ان کے مسائل کا حل، وقت طلب ہوتا تھا۔ اس کے مقابل قیام تلنگانہ کے بعد وزیر اعلی ٰکلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤنے محکمہ پولیس کو اہمیت دیتے ہوئےاس میں کئی ایک اصلاحات لائیں جس میں محکمہ پولیس نے کافی تعاون کیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ نے محکمہ پولیس کو سات سو کروڑ روپیوں کا بھاری بجٹ مہیا کیا جس کی بدولت محکمہ پولیس میں جدید آلات سے لیز مختلف قسم کی گاڑیاں فراہم کی گئیں۔ خواتین کو محکمہ پولیس میں 33 فیصد ریزرویشن پر عمل کیا گیا جس سے کافی خواتین کو پولیس میں ملازمت حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ پولیس نے پچھلے آٹھ سالوں میں بہترین کارکردگی سے ملک بھر میں تلنگانہ پولیس کا نام روشن کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تلنگانہ پولیس جدید ٹکنالوجی کا بھرپور استعمال کرکے مسائل کا حل تلاش کررہی ہے۔ سی سی ٹی وی کی تنصیب میں تلنگانہ ریاست، ملک بھر میں سر فہرست ہے۔ ملک بھر کے 64 فیصد کیمرے صرف تلنگانہ میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر حیدرآباد کو سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب میں سولہواں مقام حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں خواتین کی سیفٹی اور سکیوریٹی کو کافی اہمیت دی جاتی ہے اسی لیے ان کے مسائل کو فوری حل کرنے اور حفاظت فراہم کرنے کے لیے " شی ٹیم" کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے بہترین نتائج منظر عام پر آرہے ہیں. ریاست بھر میں 331 شی ٹیم کارکرد ہیں۔ محمد محمود علی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی طرز کا سنٹر ہے جو ملک بھر میں پہلی مرتبہ حیدرآباد، تلنگانہ ریاست میں تعمیر کیا گیاہے۔ اس سنڑ کی تکمیل سے محکمہ پولیس کے علاوہ دیگر متعدد محکمہ جات کو بھی اس سے مربوط کرتے ہوئے اعلیٰ خدمات حاصل کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:Telangana Police تلنگانہ پولیس کی کارکردگی ملک بھرمیں مثالی، محمود علی

انہوں نے کہا کہ قیام تلنگانہ کے بعد تلنگانہ حکومت نے امن و امان کی برقراری اور بہتر کارکرگی کے لیے سات نئے کمشنریٹ راچہ کونڈا، ورنگل، سدی پیٹ،کریم نگر، راماگنڈم،نظام آباد اور کھمم میں قائم کئے۔حال ہی میں حیدرآباد ،سائبرآباد اور راچہ کوانڈا پولیس کمشنریٹس حدود کی تنظیم نو کی گئی تاکہ عوام کو سہولیات فراہم کی جاسکیں اور مسائل کو فوری حل کیا جاسکے۔ وزیر داخلہ نے آخر میں کہا کہ تلنگانہ حکومت مجموعی طور پر ترقی کی طرف گامزن ہے جس کا سہرہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤکے سر جاتا ہے۔ جس کے لیے انہوں نے وزیر اعلیٰ کے سی آر کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس سدن اور سعید آباد پولیس اسٹیشنوں کی جدید عمارت کی بہترین تعمیر پروزیر داخلہ نے ڈی جی پی انجنی کمار، حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی احمد بلعلہ، احمد پاشاہ قادری، رکن کونسل محترمہ وانی دیوی ،تلنگانہ اسٹیٹ ہاؤزنگ کارپوریشن کے چیئرمن کے۔ دامودر، کارپوریٹرس، پولیس افسران اور دیگر شریک تھے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.