ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، فوڈ ڈیلیوری بوائے کو ملی بائیک - حیدر آباد نیوز

حیدر آباد کے نوجوان فوڈ ڈیلیوری بوائے محمد عقیل سائیکل پر فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتے ہیں۔ یہ خبر ای ٹی وی بھارت نے شائع کی تھی جس کے بعد ایک گروپ نے فنڈ اکٹھا کر کے محمد عقیل کو بائیک دینے کا فیصلہ کیا ہے جو جلد ہی عقیل کے سُپرد کی جائے گی۔

food delivery boy
فوڈ ڈیلیوری بوائے
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 6:22 PM IST

Updated : Jun 17, 2021, 9:07 AM IST

ڈیلیوری بوائے محمد عقیل انجینئرنگ کے طالب علم ہیں اور ساتھ ہی ساتھ پارٹ ٹائم جاب کے نام پر ایک معروف کمپنی میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کا کام بھی کرتے ہیں۔

عقیل سائیکل کے ذریعے کھانے سپلائی کرتے ہیں۔ اس خبر کو ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کور کیا جس کے بعد حیدرآباد کے ایک شخص نے عقیل کی مدد کی غرض سے فنڈ اکٹھا کیا اور اسے بائیک دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عقیل بائیک پر فوڈ ڈیلیوری کر سکے۔

فوڈ ڈیلیوری بوائے محمد عقیل

اس بات کو رابن مکیش نام کے شخص نے اپنے فیس بُک پیچ ’دی گریٹ حیدر آبادفوڈ اینڈ ٹریول کلب‘ پر بھی شیئر کی اور عقیل کے لیے خریدی گئی بائیک کی رسید کو بھی اپلوڈ کیا ساتھ ہی ای ٹی وی بھارت کی خبر کی لنک بھی شیئر کی۔ فی الحال عقیل تک بائیک نہیں پہنچی ہے لیکن جلد انہیں موٹر سائیکل دے دی جائے گی۔ اس گروپ کے ارکان نے فوری طور مدد کیلئے ہاتھ بڑھایا اور ایک دن کے اندر اندر عقیل کیلئے بائیک خریدنے کی رقم جمع کی۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت نے جب محمد عقیل سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ای ٹی وی بھارت پر خبر شائع ہونے کے بعد فیس بُک پر کھانوں سے متعلق ایک پیج پر کسی نے یہ خبر شیئر کی جس کے بعد چند نوجوانوں نے انہیں موٹر سائیکل دینے کا فیصلہ کیا جو اندرون ایک ہفتہ انہیں مل جائے گی۔

محمد عقیل نے اس کے لیے ای ٹی وی بھارت اردو اور نمائندے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ایک جانب کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں لوگ روزگار سے محروم ہوچکے ہیں تو وہیں حیدرآباد کے اس طالب علم نے محنت اور جستجو سے فوڈ ڈیلیوری بوائے کی ملازم کا ارادہ کیا۔

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے انجینئرنگ کے طالب علم محمد عقیل فوڈ ڈیلیوری بوائے کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور اپنی سائیکل کے ذریعہ لوگوں کے گھروں تک کھانا پہنچاتے ہیں۔

محمد عقیل کا تعلق غریب گھرانے سے ہے ان کے والد چپل بنانے کا کام کرتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں معاشی پریشانیوں کا سامنا ہے جس کے بعد عقیل نے زومیٹو میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کی حیثیت سے کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ آن لائن بکنگ کے بعد ایک مخصوص وقت کے اندر ڈیلیوری پہنچانا ضروری ہوتا ہے، ایسے میں محمد عقیل اپنی سائیکل کے ذریعہ لوگوں تک غذا پہنچاتے ہیں جبکہ دیگر ڈیلیوری بوائز بائیک کے ذریعہ صارفین تک فوڈ ڈیلیوری کرتے ہیں۔

محمد عقیل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کا تعلق غریب خاندان سے ہے اور وہ بائیک خریدنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے اس لیے سائیکل پر ہی فوڈ ڈیلیور کرتے ہیں۔

عقیل نے مزید بتایا تھا کہ وہ سائیکل پر 70 تا 80 کیلو میٹر کا سفر روزانہ طے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’وہ اپنی تعلیم کے تعلق سے فکرمند ہیں اور ایک کامیاب انجنیئر بن کر اپنے والدین کا سہارا بننا چاہتے ہیں۔

Last Updated : Jun 17, 2021, 9:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.