ETV Bharat / state

واقعہ کربلا حق پر قائم رہنے کا پیغام دیتا ہے - امام حسین

شیعہ ذاکر مولانا شان حیدر زیدی نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے اس واقعے کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ہر مسلمان کو سچائی اور حق پر قائم رہنے کا پیغام دیا ہے۔

Immortal Message of Karbala is for all Humanity
واقعہ کربلا حق پر قائم رہنے کا پیغام دیتا ہے
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 9:54 PM IST

مولانا شان حیدر زیدی نے بتایا کہ اہل بیت اطہار علیہ اجمعین نے اور امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیرحق پر قائم رہے اور اللہ پر بھروسہ کیا لیکن باطل کے آگے سر نگوں نہ ہوئے۔

واقعہ کربلا حق پر قائم رہنے کا پیغام دیتا ہے

انہوں نے بتایا کہ جب کوئی حق پر ہوتا ہے تو اللہ کی نصرت اس کے ساتھ ہوتی ہے۔ بندے کو سچائی کی راہ پر چلنے سے گھبرانا نہیں چاہیئے خواہ اسے تنہا ہی کیوں نہ چلنا پڑے کیوں کہ اللہ اس کا نگہبان ہوتا ہے۔

شیعہ ذاکر نے واقعہ کربلا کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے غم میں شریک ہوتا ہے چاہے وہ کسی مذہب سے تعلق رکھنے والا ہو۔ شان حیدر زیدی نے بتایا کہ امام حسین کی شہادت سچائی اور حق کیلئے ہوئی اورچودہ صدیاں گزرنے کے بعد بھی پوری دنیا میں ان کا نام زندہ ہے جبکہ ان پر ظلم کرنے والے ظالموں کا کوئی نام لیوا نہیں اگر کوئی ان ظالموں کا نام بھی لیتا بھی ہے تو ان پر لعنت کرتا ہے۔

حیدر زیدی نے کہا کہ واقعہ کربلا تمام مسلمانوں کو حق پر قائم رہنے اور سچا ئی پر چلنے سے نہ گھرانے کی تعلیم دیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.