تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے،ٹرانسفارمنگ حیدرآباد گلوبل سٹی سمٹ، سے خطاب کیا۔
اس موقع پر انھوں نے گریٹر حیدرآباد انتخابات کے سلسلے میں کئی سوالوں کے جواب دیے۔
کے ٹی آر نے کہا حیدرآباد کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے پچھلے چھ سال میں انھوں نے کئی اقدامات کیے اور مزید کرنے کا منصوبہ ہے۔
اس موقع پر انھوں نے بی جے پی اور مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی مذہبی منافرت پھیلاکر ووٹ لینا چاہتی ہے۔ بی جے پی ڈیولپمینٹ پر بات نہیں کرنا چاہتی، روزگار پر بات نہیں کرنا چاہتی صرف نفرت کی سیاست کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہتی ہے مگر یہ سونچ حیدرآباد کے لیے اچھی نہیں ہے۔ بلکہ یہ ملک کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔
انھوں نے حیدرآباد میں روہنگیا کی موجودگی پر سوال کیا کہ ملک میں حکومت بی جے پی کی ہے۔ وزیر داخلہ بی جے پی کے ہیں. آدھار کارڈ مرکز کے تحت ہے،اس سب کے باجود روہنگیا یہاں آئے کیسے؟
کے ٹی آر نے کہا ان سب کے باجود بی جے پی یہ مانتی ہے کہ روہنگیا حیدرآباد میں ہیں تو یہ ان کے منھ پر طمانچہ ہے۔