ETV Bharat / state

'تلنگانہ کے ایک قطرہ پانی پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا' وائی ایس شرمیلا - تلنگانہ آندھرا کے درمیان آبی تنازعہ

وائی ایس شرمیلا نے دونوں تلگو ریاستوں کے درمیان پانی کے تنازعہ پر کہا کہ تلنگانہ کے ایک قطرہ پانی پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ضرورت پڑنے پر وہ کسی کے بھی خلاف لڑائی کے لئے تیار ہیں۔

'تلنگانہ کے ایک خطرہ پانی پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا'

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 9:01 AM IST

آندھراپردیش حکومت نے رائلسیما لفٹ اریگیشن اسکیم کے کاموں کا آغاز کیا، جس پر تلنگانہ حکومت اور تلنگانہ کی تمام جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے اعتراض کیا جارہا ہے اور آندھراپردیش کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آنجہانی وزیر اعلیٰ وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا تلنگانہ میں نئی پارٹی تشکیل دے کر سرگرمیوں کا آغاز کرچکی ہیں اور مختلف مسائل پر وزیراعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔ پریشان حال عوام سے ملاقات کررہی ہیں۔ جب کہ ان کے بھائی جگن موہن ریڈی آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ ہیں۔

پانی کے تنازعے پر سیاسی جماعتوں کے رہنما اور عوام شرمیلا کے ردعمل کا انتظار کررہے تھے۔ شرمیلا نے اس مسئلہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کردیا کہ وہ تلنگانہ اور اس کے مفادات سے ہونے والی ناانصافیوں پر خاموش نہیں رہیں گی۔ انہوں نے بالواسطہ کہا کہ وہ ضرورت پڑنے پر اپنے بھائی کے خلاف جاسکتی ہیں۔ اس مسئلہ پر شرمیلا نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے واضح کردیا کہ تلنگانہ سے ہونے والی ناانصافیوں کو برداشت نہیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اے پی پی ایس سی میں تقرری کے لیے انٹرویو نہیں ہوگا، حکومت کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.