ETV Bharat / state

لوگوں کے ڈر سے تالاب میں کودا چور، نکلنے سے انکار، کہا سی ایم کو لاؤ تبھی باہر آؤں گا - حیدرآباد کے مضامات میں ایک انوکھا واقعہ

The thief Jumps in the pond in Hyderabad: ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد کے مضامات میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔ ایک نوجوان چوری کرنے کی کوشش کے دوران پکڑے جانے کے خوف سے قریبی تالاب میں کود گیا۔ پولیس کے پہنچنے پر اس نے کہا کہ اگر یہاں وزیراعلی ریونٹ ریڈی کو لایا جائے تو ہی میں تالاب سے باہر آؤں گا۔

thief ran away and stuck himself
thief ran away and stuck himself
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 1:00 PM IST

Updated : Dec 16, 2023, 2:32 PM IST

حیدرآباد: گھر میں چوری کی کوشش کے دوران اچانک گھر کے مالک کے آجانے کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے تالاب میں چھلانگ لگاتے ہوئے تالاب کے درمیان پتھر پر بیٹھ جانے والے چور کو کافی کوششوں کے بعد پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی گئی۔ یہ عجیب وغریب واقعہ شہر حیدرآباد کے سورام پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل پیش آیا۔ مکان مالک کی جانب سے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے چور کا تعاقب کیا تاہم وہ تالاب میں کودگیا اور تالاب کے درمیان پتھر پر جابیٹھا۔

پولیس نے رات دیرگئے تک اس کو باہر نکالنے کی کافی کوششیں کی جو لا حاصل رہیں۔ اس نے کہاکہ وزیر اعلی ریونت ریڈی اور سابق وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کے وہاں پہنچنے پر ہی وہ تالاب سے باہر آئے گا۔ بالاخر رات دیرگئے اس نے پولیس سے بچتے ہوئے تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تالاب سے باہر نکلنے میں کامیابی حاصل کی اور پولیس سے راہ فرار اختیار کی۔ تاہم مقامی افراد نے اس کو پکڑلیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

  • پولیس اور اس نوجوان کے درمیان مکالمہ

پولیس: آپ باہر کیوں نہیں آتے؟

نوجوان: میں اسی صورت میں باہر آؤں گا جب وزیراعلی، سابق وزیراعلی اور ٹی وی چینلز کے رپورٹرز یہاں آئیں گے۔

پولیس: ہم انہیں تمہارے پاس لائیں گے، پہلے باہر آجاؤ۔ ہم تم سے درخواست کررہے ہیں۔

نوجوان: سر ! کوئی مشکل نہیں، میں یہی رکتا ہوں آپ انہیں لائیے۔

پولیس: تمہیں مچھر اور سانپ کاٹ لیں گے، ہم تمہیں نہیں ماریں گے۔

نوجوان: میں باہر نہیں آؤں گا، یہ نوجوان تالاب میں ایک پتھر پر بیٹھ گیا۔

مزید پڑھیں: بچہ کی اسپتال میں پیدائش، نوزائیدہ کو دیکھے بغیر باپ کی حادثاتی موت

Last Updated : Dec 16, 2023, 2:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.