ETV Bharat / state

'میں نے مودی کے احترام میں ٹیکہ نہیں لیا'

author img

By

Published : Jan 17, 2021, 7:50 AM IST

تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا کہ 'کورونا کے چیلنجز سے نمٹنے، بھارت نے ویکسین کےلیےکسی دوسرے ملک پر انحصارنہیں کیا بلکہ ہمارے سائنسدانوں نے نہ صرف بھارت بلکہ دوسرے ممالک کےلیے بھی ٹیکہ تیار کیا ہے۔ اور اس معاملے میں سائنسداں قابل مبارکباد ہیں۔'

'میں نے مودی کے احترام میں ٹیکہ نہیں لیا'
'میں نے مودی کے احترام میں ٹیکہ نہیں لیا'

گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا کہ بھارت میں کورونا ویکسین دستیاب ہوجانا قابل فخر ہے۔

سوندرا راجن نے کہا وزیراعظم مودی کی ہدایت کا احترام کرتے ہوئے وہ ویکسین نہیں لے رہی ہیں۔ پہلے فرنٹ لائن ورکرس کو ٹیکہ دینے کے بعد وہ بھی عوام کے ساتھ ٹیکہ لیں گی۔

گورنر نے نمس ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا۔ گورنر نے کورونا بحران کے دوران دن رات کام کرنے والے فرنٹ لائن ورکرس سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے چیلنجز سے نمٹنے بھارت نے ویکسین کیلئے کسی دوسرے ملک پر انحصار نہیں کیا بلکہ ہمارے سائنسدانوں نے نہ صرف بھارت بلکہ دوسرے ممالک کیلئے بھی ٹیکہ تیار کیا ہے۔ اس معاملے میں سائنسداں قابل مبارکباد ہیں۔

گورنر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ویکسین کی تیاری کا جائزہ لینے حیدرآباد پہنچے تھے۔ اس دورہ میں انہوں نے سائنسدانوں کی مکمل حوصلہ افزائی کی ہے جس کا نتیجہ ہیکہ بھارت ٹیکہ بنانے کے معاملے میں خودمختار ہونے کا دنیا کو ثبوت دیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ ٹیکہ اندازی مہم کیلئے ریاستی حکومت نے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے۔

ریاست کے 140 مراکز سے ٹیکہ اندازی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ پہلے دن ہر سنٹر سے 30 افراد کو ٹیکہ دیا جائے گا۔ تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا کہ کورونا کا دوسرا ٹیکہ 28 دن بعد دیا جائے گا۔ ٹیکہ بالکل محفوظ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.