ETV Bharat / state

Hyderabads Nizam Era Ends مکرم جاہ کے انتقال کے ساتھ ہی نظام دور کا اختتام - telangana news

حیدرآباد کے آٹھویں نظام مکرم جاہ بہادر کے انتقال کے ساتھ نظام دور کا اختتام ہوگیا۔ آج مکرم جاہ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ The Last Nizam Prince Mukarramjha's Death

Etv Bharat
مکرم جاہ کے انتقال کے ساتھ ہی نظام دور کا اختتام
author img

By

Published : Jan 18, 2023, 2:10 PM IST

حیدرآباد: بے حساب زمین و جائیداد، ہیرے جواہرات کے مالک حیدرآباد کے آخری نظام میر عثمان علی خان کے پوتے نواب میر برکت علی خان مکرم جاہ بہادر کو آج حیدرآباد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ان کا انتقال ہفتہ کو ترکی کے استنبول شہر میں ہوا جہاں وہ کئی سالوں سے مقیم تھے۔ مکرم جاہ کو سنہ 1954 میں ان کے دادا اور حیدرآباد کی شاہی ریاست کے ساتویں نظام میر عثمان علی خان نے اپنا جانشین قرار دیا تھا۔ تب سے انہیں حیدرآباد کا آٹھواں اور آخری نظام کہا جاتا ہے۔ ان کے دادا ایک زمانے میں دنیا کے امیر ترین آدمی تھے۔ مکرم جاہ سے متعلق 'دی لاسٹ نظام'، 'دی رائز اینڈ فال آف انڈیاز گریٹیسٹ پرنسلی اسٹیٹ ' کے مصنف جان زوبریڈزکی نے مکرم جاہ کے بارے میں لکھا کہ، میں نے برسوں تک مسلم صوبے کے ایک حکمران کی کہانیاں پڑھی ہیں جس کے پاس کلو سے ہیرے تھے۔ ایکڑ میں موتی اور ٹنوں میں سونے کی سلاخیں تھیں لیکن پھر بھی وہ اتنا کنجوس تھا کہ کپڑے دھونے کے خرچ بچانے کے لیے کپڑے پہن کر نہاتا تھا۔ مکرم جاہ سنہ 1933 میں فرانس میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ شہزادی دُر شہوار ترکی (سلطنت عثمانیہ) کے آخری سلطان عبدالمجید دوم کی دختر تھیں۔ ایک سینئر صحافی اور حیدرآباد کی ثقافت اور ورثے کے ماہر میر ایوب علی خان نے کہا کہ پرنس مکرم جاہ کو رسمی طور پر سنہ 1971 تک حیدرآباد کا شہزادہ کہا جاتا تھا ۔

میر ایوب علی خان نے کہا کہ ساتویں نظام نے اپنے پہلے بیٹے پرنس اعظم جاہ بہادر کے بجائے اپنے پوتے کو اپنا جانشین بنایا تھا۔ اس کے بعد سنہ 1967 میں حیدرآباد کے آخری سابق حکمراں کی وفات کے بعد مکرم جاہ آٹھویں نظام کے عہدے پر فائز ہوئے۔ وہ شروعات میں ہی آسٹریلیا چلے گئے لیکن بعد میں ترکی میں آباد ہوگئے۔ زوبریڈزکی نے ترکی کے مکرم جاہ کے دو کمروں کے فلیٹ میں ان سے ہوئی اپنی ملاقات کے بارے میں لکھا، 'میں نے آسٹریلیا کے ریگستان میں ایک دربار کی ناقابل یقین کہانیاں سنی تھیں جہاں ایک بھارتی شہزادہ خوبصورت طریقے سے سجے ہاتھی پر بیٹھنے کے بجائے ڈیزل سے چلنے والی گاڑی چلانے کا انتخاب کیا تھا۔ میں نے ترکی میں رہنے والے ایک اجنبی کے بارے میں سنا تھا جو دو سوٹ کیس اور بہت سے ٹوٹے ہوئے خواب لے کر آیا تھا۔ مکرم جاہ کو وراثت میں ملنے والی دولت بے پناہ تھی، لیکن اپنے دور میں مکرم جاہ نے کبھی بھی کسی پر رحم نہیں کیا۔ صحافی ایوب علی خان نے کہا کہ حیدرآباد کے لوگ پرنس مکرم جاہ سے غریبوں کے لیے بہت کچھ کرنے کی توقع رکھتے تھے کیونکہ انہیں اپنے دادا سے وراثت میں بے پناہ دولت ملی تھی جو ایک زمانے میں دنیا کے امیر ترین آدمی تھے۔انہوں نے کہا کہ تاہم، ایسا نہیں ہوا۔ مکرم جاہ نے پہلی شادی سنہ 1959 میں ترک شہزادی اسری سے کی۔ یاؤندی ڈاٹ کام پر شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں، شہزادی اسری نے حیدرآباد میں اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ کس طرح وراثت میں ملنے والی جائیدادوں اور خاندانی محلات کو محفوظ رکھنا ان کا شوق بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ شہر کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھیں لیکن یہ تھوڑا مشکل تھا کیونکہ جب میری شادی ہوئی تو میرے شوہر کے دادا زندہ تھے اور اس وقت مجھ پر بہت سی پابندیاں تھیں۔ اگرچہ ان کی موت کے بعد ہم بہت کچھ کر سکتے تھے لیکن پھر بھی بہت سے مسائل تھے۔ ٹیکس 98 فیصد تھا۔ پھر ہماری مراعات اور زمینیں چھین لی گئیں۔ شہزادی اسری نے کہا کہ بعد میں، میرا طلاق ہوگیا اور 20 سال بعد مکرم جاہ نے مجھے واپس آنے اور ان کی مدد کرنے کو کہا تھا کیونکہ وہ بہت سے مسائل میں گھرے ہوئے تھے۔ جب میں واپس آئی تو پورا محل ایسا لگتا تھا کہ جیسے نادر شاہ نے دہلی میں لوٹ مچائی تھی۔ کچھ نہیں بچا تھا، سب کچھ چھین لیا گیا تھا۔ چومحلہ محل اور فلک نما محل کی مرمت کے لیے اپنی کوششوں کو بیان کرتے ہوئے اسرا نے کہا تھا کہ یہ ہمارا فرض تھا۔

اس انٹرویو کی اشاعت کے کئی دہائیوں بعد آج اسی چومحلہ میں مکرم جاہ کے جسدخاکی کو لے جایا جائے گا۔ ان کے جسدخاکی کو بذریعہ طیارہ حیدرآباد لایا جا رہا ہے۔ مکرم جاہ کا جسد خاکی 18 جنوری کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک خلوت پیلس میں رکھا جائے گا۔ مکرم جاہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق انہیں یہاں آصف جاہی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔بھارت میں سپر خاک کیے جانے کی ان کی خواہش کے مطابق ان کے بچے ان کے جسدخاکی کو لے کر آج حیدرآباد پہنچ رہے ہیں۔ مکرم جاہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نظام کے جانشین کے طور پر غریبوں کے لیے تعلیم اور طب کے شعبوں میں ان کی سماجی خدمات کے لیے اعلیٰ سرکاری اعزازات کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : Former Nizam Of Hyderabad Passes Away حیدرآباد کے آٹھویں نظام نواب مکرم جاہ بہادر کا ترکی میں انتقال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.