ETV Bharat / state

Hyderabad's Murgi Chowk حیدرآباد میں واقع مرغی چوک انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 8:12 PM IST

انتظامیہ نے حیدرآباد کے تاریخی مرغی چوک کو بحال کرنے کے منصوبے کے مقصد سے مارکیٹ کی جگہ گوشت اور پولٹری سے متعلق کاروبار کے لیے مخصوص زونز کے ساتھ ایک کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

حیدرآباد میں واقع مرغی چوک انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں واقع مشہور مرغی چوک کئی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہے ۔اس کے تذکرے کے بغیر کوئی بھی شہر حیدرآباد کے پرانے ماضی میں نہیں جا سکتا۔مرغی چوک کو محبوب چوک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کی انتظامی بے حسی کی وجہ سے مرغی چوک، جو مشہور چار مینار کے قریب واقع ہے، خستہ حالی کا شکار ہے۔ اب انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ کی کھوئی ہوئی شان کو بحال کرنے کے لیے ایک پہل شروع کی ہے۔

میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کے اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار نے کہا کہ مرغی چوک پر کئے جانے والے کام تاریخی آرکیٹیکچرل ڈیزائن کے ساتھ برقرار رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹویٹر پر، وہ حیدرآباد کے لوگوں کی طرف سے پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ کا جواب دے رہے تھے جس میں مسماری کے کاموں کو ٹیگ کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا، "125 سال پرانے محبوب چوک کے انہدام کا منظر۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اس کی مرمت یا تعمیر نو کی جائے گی یا کوئی اور منصوبہ؟

یہ بھی پڑھیں:Haj Pilgrims from Telangana تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ، حج ہاؤس پر جذباتی مناظر

اس ضمن میں اسپیشل چیف سیکرٹری اروند کمارنے مر غی چوک کی بحالی کے فنکارانہ نقوش پیش کرتے ہوئے، ٹویٹ کیاکہ مرغی چوک، اپنی موجودہ حالت میں خستہ حال اور غیر آباد ہے۔ نئے مرغی چوک میں آرکیٹیکچرل ڈیزائن میں وہی تاریخی عناصر برقرار رہیں گے اور یہ کام جب مکمل ہوجاے گا، سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.