حیدرآباد کی ایک خاتون کے خلاف اپنی ساس کو زدوکوب کرنے کے الزام میں کیس درج کیا گیا ہے۔
خاتون کے ظالمانہ فعل کے منظر عام پر آنے کے بعد اس کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔
ساس کو بے رحمی سے مارنے والی خاتون نے گھریلو تنازعہ کے سبب یہ مجرمانہ اقدام کیا۔ بال پکڑ کرگھسیٹتے ہوئے وہ اپنی ساس کو سڑک پر لائی اور اسے پیٹنا شروع کیا۔ یہ شرمناک واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔
یہ واقعہ حیدرآباد کے ہمایوں نگر میں جمعرات کو پیش آیا۔ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعات 323 اور 70 (بی) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔
پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔