ETV Bharat / state

حیدرآباد: حمایت ساگر کے مزید دو دروازے کھول دیے گئے - عوام چوکس

واٹربورڈ کے عہدیداروں کے مطابق بدھ کی دوپہر کو حمایت ساگر کی مکمل سطح آب 1,763.50 کے برخلاف 1,763.05 درج کی گئی اور اس میں 1400کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔

حمایت ساگر کے مزید دو دروازے کھول دیے گئے

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 6:53 PM IST

Updated : Sep 1, 2021, 9:32 PM IST

پانی کے شدید بہاو کے پیش نظر حیدرآباد کے حمایت ساگر کے مزید دو دروازے کھول دیئے گئے۔واٹر بورڈ کے عہدیداروں نے ان دو دروازوں کو کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا۔اس طرح اب تک اس اہم ذخیرہ آب کے 17میں سے 4دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔

گزشتہ روز اس کے دو دروازے کھولے گئے تھے۔واٹربورڈ کے عہدیداروں کے مطابق بدھ کی دوپہر کو حمایت ساگر کی مکمل سطح آب 1,763.50 کے برخلاف 1,763.05 درج کی گئی اور اس میں 1400کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: اسکولز آنے والے طلبہ آن لائن تعلیم سے متفق نہیں

منگل کو اس کے دو دروازے کھولنے سے پہلے بورڈ کے عہدیداروں نے ریونیو،جی ایچ ایم سی اور پولیس کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر نشیبی علاقوں جیسے بنڈلہ گوڑہ،گولکنڈہ،راجندرنگر،قسمت پور،بدویل اوردیگر علاقوں کے عوام کو چوکس کیا تھا۔

یواین آئی

Last Updated : Sep 1, 2021, 9:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.