تلنگانہ کے دارلحکومت حیدرآباد میں منشیات کو روک نے کے لیے پولیس جگہ جگہ تلاشی مہم کررہی ہے۔ ویسٹ زون ٹاسک فورس نے دو افراد کو گنجا فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔
پرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سٹی کمشنر پولیس انجنی کمار نے کہاکہ' 23 سالہ نرسنگ سنگ ساکن ایس آر نگر، 37 سالہ ریون درویش ساکن باپو نگر ایس آر نگر, کو وسٹ زون ٹاسک فورس نے 70 کلیوں گنجا کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے'۔
- مزید پڑھیں: حیدرآباد: نیند سے بہتر نماز ہے، فجرمیں آواز دیتا ہے یہ نوجوان
- حیدرآباد:نیلوفر اسپتال میں زیر علاج تین سالہ بچہ کی موت
ریونت رامیش شراب کی خرید وفروخت کے معاملے میں جیل جا چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزمین آن لائن گنجاخرید و فروخت کرتے تھے۔ 4 ہزار روپے کے عوض 2 کلیوں گنجا فروخت کرتے تھے۔ جبکہ 10 گرم گنجا کی 150 روپے میں فروخت کیا جاتا تھا۔ پولس نے ان کے قبضہ سے 70 کیلوں گنجا اور ایک آٹو راکش دو سیل فون ضبط کر نے کا دعوی کیا ہے۔