ETV Bharat / state

حیدرآباد: کووڈ مراکز پر عوام کی قطاریں

کووڈ کا ٹیکہ لینے کے لیے حیدرآباد کے مختلف مراکز پر عوام کی کثیر تعداد دیکھی جارہی ہے۔ یکم اپریل سے 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کورونا ٹیکے دئے جارہے ہیں جس کے پیش نظر سرکاری اربن ہیلتھ سینٹرس پر عوام کی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔

حیدرآباد: کوویڈ کا ٹیکہ لینے شہر میں طویل قطاریں

author img

By

Published : Apr 3, 2021, 1:46 PM IST

کورونا کا خوف مختلف شہروں میں کھلی آنکھوں سے دیکھا جاسکتا ہے۔ شہر حیدرآباد میں بھی کورونا کا خوف کافی پایا جارہا ہے، اس سے بچنے کے لیے عوام بڑی تعداد میں ویکسینیشن کروارہے ہیں۔ ویکسینیشن کے لیے مختلف مراکز پر عوام کی کثیر تعداد دیکھی جارہی ہے۔ جہاں متعلقہ عہدیداروں کے لیے کام بڑھ گیا ہے۔

ٹیکہ لینے کے لئے کئے جانے والے رجسٹریشن کے لئے بھی یہاں قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ ٹیکہ کو لینے کے لئے آدھار کارڈ کے ساتھ ویب سائٹ پر اپنا اندراج کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پہلے ہی دن اُپل کے پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر میں 384 افراد کو یہ ٹیکے دئے گئے تھے۔ دس بجے دن تاچار بجے شام کے درمیان یہ ٹیکے دئے جارہے ہیں۔ کئی افراد جو پرائیویٹ اسپتالوں میں ٹیکہ لینے کے متحمل ہیں وہ پرائیویٹ اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.