ETV Bharat / state

حیدرآباد: مین ہول میں بہہ جانے والے سافٹ ویر انجینئر کی تلاش جاری - حیدرآباد کی خبریں

گولڈن ٹمپل علاقہ میں ایک سافٹ ویر انجینئر حادثاتی طور پر مین ہول میں گرنے کی وجہ سے بہہ گیا تھا، جس کی تلاش کا کام گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) اور ڈی آرایف کی ٹیمیں سرگرمی سے کررہی ہیں۔

مین ہول میں گرکر بہہ جانے والے سافٹ ویر انجینئر کی تلاش جاری

author img

By

Published : Sep 26, 2021, 6:27 PM IST

حیدرآباد میں ہفتے کی شب کئی گھنٹوں تک ہوئی طوفانی بارش کے دوران منی کونڈا علاقے میں ایک شخص کھلے مین ہول میں گرنے کے بعد بہہ گیا۔

اس شخص کے مین ہول کے گڑھے میں گرنے کے دوران پانی کا بہاو شدید تھا جو اس کو بہا کرلے گیا۔ یہ واقعہ کل شب 9 بجے پیش آیا۔ یہ شخص سڑک کو عبور کررہا تھا جہاں پر پائپ لائنس کھلی ہوئی تھیں۔ اس واقعہ کا ویڈیو قریب کی ایک عمارت سے ایک شخص نے لیا جو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔بہہ جانے والے شخص کی تلاشی کا کام ڈی آرایف اور جی ایچ ایم سی کی ٹیمز کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کے ٹی آر نے سیول سروسز میں کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی

تقریبا دو ماہ سے اس علاقہ میں ڈرینج کے کام کئے جارہے تھے اور تاریکی ہونے کی وجہ سے اس شخص کو یہ کھلے مین ہولس دکھائی نہیں دیئے جس کے نتیجہ میں وہ اس میں گرکر بہہ گیا۔ اس بہہ جانے والے شخص کی شناخت 42 سالہ رجنی کانت کے طورپر کی گئی ہے۔مقام واقعہ سے تقریبا 50میٹر کی دوری پر اس کا مکان ہے۔وہ شادنگر کی نووا گرین کمپنی میں ملازم ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.