ETV Bharat / state

حیدر آباد: مکہ مسجد کی تزئین کاری ابھی تک نا مکمل - renovation of Mecca Masjid

تاریخی اہمیت کی حامل اور بھارت کی دوسری سب سے بڑی مسجد مکہ مسجد میں تزئین کاری کے کام کا آغاز دو سال قبل ہوا تھا۔ دوسال گذر جانے کے بعد بھی تزئین کاری کا کام ابھی تک نامکمل ہے-

مکہ مسجد کی تزئین کاری ابھی تک نا مکمل
مکہ مسجد کی تزئین کاری ابھی تک نا مکمل
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 4:41 PM IST

شہر حیدر آباد کی بلند وبالا اور خوبوصورت عمارتوں میں سے ایک مکہ مسجد کی تزئین کا کام ابھی تک نامکمل ہے۔ اپریل 2020 کو رکن پارلیمان اسدالدین اویسی اور تلنگانہ کے مشیر برا ے اقلیتی بہبود عبدالقیوم خان و دیگر اعلی حکام نے مکہ مسجد کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر عبدالقیوم خان نے کہا تھا کہ مسجد کی تزئین کاری کا کام رمضان المبارک تک مکمل ہوجائے گا۔

مکہ مسجد کی تزئین کاری ابھی تک نا مکمل

اس بیان کے دو ماہ کے بعد ہی رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا تھا اور اب جا کر مسجد کے اندرونی حصہ کا کام مکمل ہوا ہے۔ جبکہ مسجد کا بیرونی حصہ، وضوخانہ، مسجد کا صحن، مدرسہ، آصف جاہی مقبرہ ودیگر مقامات کی تزئین کاری کا کام ابھی باقی ہے۔

اطلاعات کے مطابق تزئین کاری اور تعمیراتی سرگرمیاں انجام دینے والے والوں کو رقم نہ ملنے کی بنا پر انہوں نے کام روک دیا ہے۔

سلطان محمد قلی قطب شاہ نے مکہ مسجد کا سنگ بنیاد سنہ 1614ء میں رکھا تھا۔ اس کی تعمیر 1693ء میں مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کے دور میں مکمل ہوئی۔

آصف جاہی حکمران نے بھی اس مسجد کی تزئین کاری کے کام کروایا تھا-

اس مسجد میں بیک وقت 20 ہزار مسلمان نماز ادا کر سکتے ہیں۔ مسجد کے احاطے میں دو وضو خانے ہیں-
مسجد کے صدر دروازے سے داخل ہوتے ہی سامنے ایک بڑا حوض ہے۔ جہاں ایک ساتھ دو سو مصلی وضو بنا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.