حیدرآباد میں گولکنڈہ علاقہ کے ایک فنکشن ہال میں آل انڈیا کونسل فار وومن رائٹس لیبرٹری انڈین سوشل جسٹس کے معتمد عامر علی خان کی نگرانی میں مختلف اسکولز کے 52 طلبہ و طالبات نے متنازعہ شہریت قانون کے خلاف وزیراعظم مودی کو خط لکھا ہے۔
طلبا کی جانب سے لکھے گئے خطوط میں وزیراعظم کو دستور ہندکی یاد دہانی کرائی گئی۔
جسٹس امیر علی خان نے اس موقع پر طلبا میں متنازعہ قانون سے متعلق اظہار خیال کے لیے ایک پروفارما فراہم کیا جس میں طلبا نے خط لکھ کر وزیراعظم کو اس قانون سے دستبرداری اختیارات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔