ETV Bharat / state

حیدرآباد کے طلباء نے آئی سولیشن وارڈز کے لیے تیار کیا روبوٹ - محمد اشفاق احمد، مرزا سلمان بیگ اور سید عبدالباری

ریاست تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے دوران عوام اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف طریقوں سے کورونا کے متعلق شعور بیداری کر رہے ہیں یا پھر کورونا کے اثرات سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے مختلف اشیاء تیار کر رہے ہیں۔

حیدرآباد کے طلباء نے آئی سولیشن وارڈز کے لیے تیار کیا روبوٹ

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 3:52 PM IST

حال ہی میں حیدرآباد کے ایک شخص نے کورونا کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے کورونا کار کی تخلیق کی تھی۔ اب تین نوجوانوں نے بھی اپنی تخلیق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک روبوٹ تیار کیا ہے جس کا مقصد آئی سو لیشن وارڈز میں خدمت پر مامور نرسوں کو کورونا کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

آئی ایس ایل انجینئرنگ کالج کے طلباء نے ای ٹی وی بھارت کو اس کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا کے واقعات میں ہورہے اضافے کو دیکھتے ہوئے یہ روبوٹ تیار کرنے کا خیال آیا تاکہ زیر علاج متاثرین کے خصوصی وارڈز میں ملازمت کرنے والے طبی عملے کو اس وباء کے اثرات سے محفوظ رکھتے ہوئے متاثرین کی تعداد کو گھٹایا جاسکے۔

حیدرآباد کے طلباء نے آئی سولیشن وارڈز کے لیے تیار کیا روبوٹ

محمد اشفاق احمد، مرزا سلمان بیگ اور سید عبدالباری نے بتایا کہ انہوں نے حکومت کو اس روبوٹ کے مشاہدے کے لیے مدعو کیا ہے آئی ٹی سکریٹری جیش رنجن بہت جلد اس روبوٹ کا مشاہدہ کریں گے۔ اگر حکومت کو طلباء کا کام پسند آتا ہے تو ان طلباء کو مزید روبوٹ تیار کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.