ETV Bharat / state

حیدرآباد: کوکٹ پلی ڈگری کالج پر طلبہ اور اے بی وی پی کا احتجاج - شہرحیدرآباد میں کوکٹ پلی سرکاری

اگر حکومت فوری طورپر کالج کی عمارت کو تعمیر نہیں کرے گی تو وزیراعلی کے کیمپ آفس پرگتی بھون کا محاصرہ کیاجائے گا۔طلبہ نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔

ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
author img

By

Published : Nov 9, 2021, 2:25 PM IST

شہرحیدرآباد میں کوکٹ پلی سرکاری ڈگری کالج کی عمارت کی فوری تعمیر کے ذریعہ بنیادی سہولیات فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے طلبہ کے ساتھ ساتھ اے بی وی پی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔

ان طلبہ کی بڑی تعداد نے کلاسس کابائیکاٹ کرتے ہوئے اصل باب الداخلہ کے قریب پلے کارڈس کے ساتھ احتجاج کیا۔انہوں نے اس موقع پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ 2016میں کالج کی نئی عمارت منظورکی گئی تھی تاہم ہنوز اس کا کام شروع نہیں کیاجاسکا۔

انہوں نے سوال کیاکہ کالج کی نئی عمارت کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کیوں کی جارہی ہے؟اے بی وی پی ریاستی ورکنگ کمیٹی کے رکن ونود نے کہا کہ کالج کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں:

اے بی وی پی کے لیڈر نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت فوری طورپر کالج کی عمارت کو تعمیر نہیں کرے گی تو وزیراعلی کے کیمپ آفس پرگتی بھون کا محاصرہ کیاجائے گا۔ طلبہ نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صرف باتیں کرتی ہے اور ترقی کے کوئی کام نہیں کئے جارہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.