ETV Bharat / state

حیدرآباد: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام حیدرآباد میں سیرت محمدﷺ ایکسپو کا انعقاد - حیدرآباد ای ٹی وی بھارت خبر

سید محمد عبدالقادر ناصر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ملک پیٹ نے کہا کہ ارکان و کارکنانِ جماعت کے علاوہ، طلباء ونوجوانوں کی تنظیم ایس آئی او‘ لڑکیوں و طالبات کی تنظیم جی آئی او اور چھوٹے بچوں کی تنظیم سی آئی سی کے ممبران نے انتھک کوشش و محنت سے اس ایکسپو کو کامیاب بنایا ہے۔

جماعت اسلامی
جماعت اسلامی
author img

By

Published : Oct 20, 2021, 1:24 PM IST

جماعت اسلامی ہند کی جانب سے سیرت ؐ ایکسپو کا انعقاد عمل میں آیا جس میں سیرتؐ گیلری‘ مختلف ماڈلس‘ پر یزنٹیشنس، تقاریر و لکچرز، ڈاکومنٹریز اور سیرتؐ کوئز کے ذریعہ ایکسپو میں شریک افراد کو محسن انسانیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حالات زندگی آپؐ کے شب و روز اور آپؐ کی تعلیمات سے واقف کروایا گیا۔

ایکسپو میں بتا یا گیا کہ نبیؐ کی بعثت سے قبل عرب کے حالات کیسے تھے اور پھر آپؐ نے اپنی دعوت کے ذریعہ کس طرح انقلاب برپا کیا۔ ایکسپو میں مختلف چارٹس ڈیزائن کیے گئے تھے جس کے ذریعہ نبیؐ کے شب و روز و معمولات زندگی کو اُجاگر کیا گیا اس کے علاوہ نبیؐ کی دعوتی سرگرمیوں‘ عرب کے باہر کے بادشاہوں کو لکھے گئے خطوط کو تصویری نمائش میں پیش کیا گیا۔مکہ مکرمہ‘ مدینہ منورہ‘ غار حرا‘ غار ثور‘ مختلف غزوات کے علاوہ مکی اور مدنی دور کے حالات کو ماڈلس کے ذریعہ بچوں نے بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا۔

اس موقع پر سید محمد عبدالقادر ناصر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ملک پیٹ نے کہا کہ ارکان و کارکنانِ جماعت کے علاوہ، طلباء ونوجوانوں کی تنظیم ایس آئی او‘ لڑکیوں و طالبات کی تنظیم جی آئی او اور چھوٹے بچوں کی تنظیم سی آئی سی کے ممبران نے انتھک کوشش و محنت سے اس ایکسپو کو کامیاب بنایا ہے۔

ڈاکومنٹریز اور لیکچرس کے ذریعہ جہاں بڑوں کو سیرت النبیؐ اور سیر ت صحابہ ؓ سے واقف کروایا گیا وہیں چھوٹے بچوں کے لئے تصویری نمائش اور دلکش ماڈلس اپنی جانب راغب کرنے والے رہے۔ ایکسپو میں مختلف بینرس اور کارڈس آویزاں کیے گئے تھے جس پر نبیؐ کی تعلیمات کو دلنشیں انداز میں پیش کیا گیا تھا۔

مولانا حامد محمدخان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ‘ محترمہ آسیہ تسنیم ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین و دیگر ذمہ داران جماعت نے اس ایکسپو میں شرکت کی۔ سیرتؐ ایکسپو کا مشاہدہ کرنے والے دیگر افراد نے بھی ایکسپو کے انعقاد پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور اپنے تاثرات میں کہا کہ جس طرح یہاں سیرت النبیؐ کی اجمالی تعارف کی کوشش کی گئی ہے اور ہر عمر کے افراد کو حیات النبیؐ سے واقف کروانے کا اہتمام کیا گیا ہے وہ خوش آئند اور قابل مبارکباد ہے۔ایکسپو کا مشاہدہ کرنے والوں نے اُمید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامس منعقد کرتے ہوئے عوام کے جوش و خروش کو تعمیری اور مثبت رخ دیا جائیگا تاکہ عوام الناس کو سیرت النبیؐ اور اسلام کے حقیقی پیغام سے واقف ہونے کا موقع مل سکے اور ہم سب اپنی زندگیوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو جاری و ساری کرسکیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.