ETV Bharat / state

آدھارکارڈ رکھنے والا روہنگیا باشندہ گرفتار - غیرقانونی آئی ڈی پروف

پولیس کےمطابق، ملزم 2009 میں بھارت ہجرت کرچکا تھا ۔وہ تقریبا تین سال جموں و کشمیر میں رہا اور 2011 میں حیدرآباد منتقل ہوا۔

آدھارکارڈ رکھنےوالاروہنگیا گرفتار
آدھارکارڈ رکھنےوالاروہنگیا گرفتار
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 5:23 PM IST

میانمار سے تعلق رکھنے والےروہنگیا پناہ گزین کو کمشنر ٹاسک فورس، ساؤتھ زون ٹیم، اور مغلپورہ پولیس نے حیدرآباد میں ایک بھارتی شہری کی حیثیت سے آئی ڈی بنانے اور مختلف سرکاری فلاحی منصوبوں کے تحت فوائد حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

میانمار سے تعلق رکھنے والے ایک روہنگیا مہاجر محمد فاروق نے مبینہ طور پر اپنی ذاتی تفصیلات اور قومیت کو چھپانے کےلیے بھارتی ووٹر کارڈ ، آدھار کارڈ کو بنوایا، اور وہ مختلف سرکاری فلاحی اسکیمز کے تحت فوائد حاصل کررہا ہے۔

سید قدیرالدین نامی شخص نے غیر قانونی طور پر فاروق کا آئی ڈی پروف بنایا۔ حیدرآباد پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے ایک پریس ریلیز میں بتایا، ملزم 2009 میں بھارت ہجرت کرچکا تھا ۔وہ تقریبا تین سال جموں و کشمیر میں رہا اور 2011 میں وہ حیدرآباد پہنچا۔

"2011 میں ، فاروق نے بھارتی شناخت حاصل کرنے کے لئے سید قدیر الدین می سیوا کے مالک سے رابطہ کیا تھا۔ سید قدیر الدین نے غیر قانونی طور پر اس کی ذاتی تفصیلات اور اصل قومیت کو چھپانے کے لئے اضافی رقم وصول کی اور غیر قانونی دستاویزات بنائے۔"

دونوں ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ضبط شدہ مواد ضروری کارروائی کے لئے تھانہ مغل پورہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں کورونا ٹسٹ کے مراکز کی تفصیلات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.