ETV Bharat / state

رہنے اور کام کرنے کےلیے حیدرآباد بہترین شہر - حیدرآباد

رہنے اور کام کرنے کے لیے حیدرآباد کو بھارت میں بہترین شہر کا درجہ حاصل ہوا ہے۔جے ایل ایل سٹی مومنٹم انڈیکس 2020 میں دنیا کے بہترین شہر کا درجہ ملنے کے بعد موتیوں کے اس شہر کو اب ان 34 شہروں میں شامل کیا گیا ہے جو رہنے اور کام کرنے کے لیے بھارت میں بہترین شہر شمار کئے گئے ہیں۔

Hyderabad ranked best city to live and work in India
رہنے اور کام کرنے کےلیے حیدرآباد بہترین شہر
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 4:10 PM IST

یہ درجہ ویب سائٹ Holidify.com کے سروے کے حصہ کے طورپر دیاگیا ہے۔ یہ ویب سائٹ مسافرین کو ان کی ترجیحات کے مطابق صحیح منزل کی تلاش اور رکاوٹ سے پاک چھٹیاں منانے کے منصوبہ میں مدد دیتی ہے۔ اس سروے میں حیدرآباد کو سرفہرست رکھاگیا ہے۔

حیدرآباد کو 5 میں سے 4 اسکور حاصل ہوا ہے۔ اس شہر نے ممبئی، پونے، بنگالورو اور چینئی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس سروے کے مطابق ستمبر اور مارچ کے درمیان کے وقفہ میں اس شہر میں رہنے کے لیے موزوں ہے جہاں تاریخی مقامات جیسے چارمینار، گولکنڈہ اور راموجی فلم سٹی ہیں۔

اس ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، جنوبی ہند کے نیویارک میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔ یہ شہر تمام تجارتی اور صنعتی مقاصد کے لیے محفوظ اور بہترین مقام ہے۔ یہاں کئی خوب صورت مقامات بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.