حیدرآباد کمشنر پولیس انجنی کمار نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 8 فروری کو نامپلی علاقہ سے ایک 3 سالہ ردرامنی نام کا بچہ کا اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد 9 فروری کو والد ایم شیوکمار نے عابڈس پولیس اسٹیشن میں اپنے بچہ کے اغوا کی شکایت درج کرائی۔
انہوں نے بتایا کہ اغوا کی شکایت درج ہونے کے بعد پولیس فوری طور پر حرکت میں آگئی اور نامپلی علاقہ کا دورہ کیا۔ یہ ایک ’بلائنڈ کیسز‘ تھا۔ انہوں نے کہا کہ عابڈس پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اغوا کا پتہ چلا لیا اور مہاراشٹرا میں واسن ضلع کے مالیگاؤں سے ردرامنی کو صحیح سلامت برآمد کرلیا۔ پولیس نے اغوا کے الزام میں 22 سالہ شیام بھیم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کمشنر نے بتایا کہ پولیس نے بڑی مشقت سے 300 سے زائد سی سی ٹی فوٹیج کا مشاہدہ کیا اور ملزم کا پتہ چلاتے ہوئے بچہ کو بچالیا۔
پریس کانفرنس میں ردرامنی کے والدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔