ETV Bharat / state

رکن اسمبلی ممتاز احمد خان کے خلاف کیس درج

حیدرآباد کی حسینی علم پولیس نے ایم آئی ایم رہنما چارمینارکے رکن اسمبلی ممتاز احمد خان اور ان کے پیروکاروں کے خلاف کانگریس امیدوار کی پٹائی کرنے کے الزام میں تشدد اور فسادات کا کیس درج کیا ہے۔

رکن اسمبلی ممتاز احمد خان کے خلاف کیس درج
رکن اسمبلی ممتاز احمد خان کے خلاف کیس درج
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 12:17 PM IST

پرانے شہر کے ایک وکیل مجیب اللہ شریف نے حسنی علم پولیس میں شکایت درج کروائی کہ یکم دسمبر کو جب جی ایچ ایم سی پولنگ چل رہی تھی ، رکن اسمبلی ممتاز احمد خان، ڈاکٹر امتیاز اور 50 پیروکار ، خورشید جھا کالج پولنگ اسٹیشنوں میں داخل ہوئے۔

رکن اسمبلی نے مبینہ طور پر اسلم اللہ شریف (کانگریس پارٹی کے امیدوار) کو پیٹا اور انھیں سنگین نتائج کی دھمکی دی۔

وکیل نے یہ بھی الزام لگایا کہ پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی کے بارے میں اطلاع ملنے پر وہ اپنے بھتیجے اور امیدوار اسلم اللہ شریف کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن گئے جہاں رکن اسمبلی نے ان کے ساتھ بدسلوکی اور مار پیٹ کی۔

ممتاز احمد خان کے بیٹے ڈاکٹر امتیاز اور دیگر پیروکار خالد مازی ، ظفر اور دیگر 50 ارکان کا ایف آئی آر میں نام درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اولڈ ملک پیٹ میں دوبارہ پولنگ شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.