پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا کہ، 'کورونا وائرس انسانوں پر حملہ کرتا ہے اور ان کے ذریعہ دوسروں تک پھیلتا ہے۔ عید الاضحیٰ کی نماز کا بڑے پیمانہ پر اہتمام کیا جاتا ہے اور لاکھوں مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔'
پولیس کمشنر نے کہا کہ، 'عید الضحیٰ کی نماز کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔'
انہوں نے کہا کہ، 'گذشتہ رمضان کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑے پیمانہ پر اجتماعات منعقد نہیں ہوئے تھے، جبکہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس عید کے موقع پر بھی مسلمان اسی طرح کا مظاہرہ کریں گے۔'
انجنی کمار نے عید کے موقع پر گلے لگانے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ، 'صرف زبانی طور پر ایک دوسرے عید کی مبارکباد پیش کریں۔'
انہوں نے کہا کہ، 'حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ جس طرح کے حالات رمضان کے دوران تھے، ابھی بھی کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔'
انہوں نے کہا کہ، 'کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی دوری برقرار رکھنا اور احتیاطی اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔'
مزید خبریں:
حیدرآباد: آن لائن بکروں کی فروخت
انہوں نے عید کے موقع پر صاف ستھرائی کا خیال رکھنے کا بھی مشورہ دیا اور کہا کہ، 'قربانی سے قبل قصابوں کی صحت کی جانچ کی جانی چاہئے اور قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کے لیے گھومنے سے پرہیز کرنا چاہئے تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔'