حیدرآباد پولیس نے منشیات فروخت کرنے اور اس کے استعمال پر چار لوگوں کو گرفتار کیا۔ پولیس کو ہیش آئیل ،منشیات کی گولیاں اوردیگر چیزیں فروخت کرنے کی اطلاع ملی۔ نلہ کنٹہ پولیس نے منشیات کے تاجر کو پکڑلیا اور ا س کے قبضہ سے منشیات کی چیزیں ضبط کرلیں۔ Hyderabad Police Arrested Four Drug Dealers۔ دوران تفتیش اس نے بتایاکہ اس سے ہیش کا تیل چند لوگ خریدتے ہیں۔ پولیس نے اس مو قع پرستائیس سالہ راما کرشنا(سافٹ ویئر ملازم ساکن کنڈاپور)، ستائیس سالہ نکھیل جوشو(گیٹار ٹیچر ساکن نارسنگھی) اور چھبیس سالہ جیون ریڈی(بی ٹیک طالب علم، ساکن تارناکہ) کو منشیات کے استعمال پر گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس کیس کا اصل ملزم پریم اپادھیا ڈی ڈی کالونی، شیوم روڈ، حیدرآباد شہر کا رہنے والا ہے۔ اس نے اپنے کالج کے زمانے میں ہی منشیات کا استعمال شروع کردیاتھا اور بعد میں آسانی سے پیسے کمانے کے لالچ میں اس نے حیدرآباد میں ایک شخص لکشمی پاتھی سے رابطہ قائم کیا اور وقتاً فوقتاً اس سے 1500 روپے میں ہیش آئل 05 گرام کی بوتل کے لیے خریدتا اور وہی تین ہزار میں فروخت کرتا۔ وہ ایل ایس ڈی بلاٹس اور ایکسٹسی گولیاں خریدنے کے لیے اکثر گوا بھی جاتا ہے اور اسے ضرورت مند صارفین کو فروخت کیا جا تا ۔پکڑے گئے ملزمین اور ضبط شدہ مواد اور دیگر اشیاء کو تحقیقات کے لیے ایس ایچ او، نالہ کنٹہ پی ایس کے حوالے کردیاگیا۔
پولیس نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ پچھلے دنوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ بہت سے نوجوان،طلبہ منشیات اور ہیش آئل کے عادی ہورہے ہیں اور جرائم اور دیگر سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ کئی خاندان اس لعنت کا شکار ہو چکے ہیں۔ حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے نوجوانوں وطلبہ سے پرزور درخواست کی ہے کہ وہ منشیات کا شکار نہ ہوں اور والدین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور بلا جھجک پولیس سے رجوع کریں یا پولیس کو معلومات فراہم کریں تاکہ اس کو روکا جا سکے۔ ہم اس طرح کی سرگرمیوں کوروکتے ہوئے شہر کو ڈرگس سے پاک بنائیں گے۔