جسمانی معذور افراد کی تنظیم تلنگانہ ڈسیبلڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام حیدرآباد کےدھرنا چوک اندرا پارک میں احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا- جس میں تلنگانہ کے معذور افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نائب صدر سوسائٹی محمد یوسف نے کہا کہ معذور افراد کو پچھلے 3 سال سے وظیفہ نہیں مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ڈبل بیڈ روم مکانات معذور افراد کو دیں گے، لیکن کسی معذور کو ابھی تک مکان نہیں ملا-
محمد یوسف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میٹرو ریل میں معذور افراد کے لیے فری سروس اور میٹرو اسٹیشن پر کاروبار کی جگہ فراہم کریں- اس کے علاوہ پچھلے 3 سال سے جو وظیفہ رکا ہوا ہے۔ اسے جلد سے جلد جاری کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:یکم ستمبر سے تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے: تلنگانہ ہائی کورٹ