ETV Bharat / state

حیدرآباد: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کا دفتر ہوگا منتقل

author img

By

Published : Feb 6, 2020, 1:59 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:51 AM IST

حیدرآباد میں اردو زبان کی ترقی و ترویج کے لیے قائم کردہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کا مرکز ایک تجارتی عمارت میں قائم ہے جس کی وجہ سے اردو داں طبقہ اس مرکز تک رسائی حاصل نہیں کرپا رہا ہے۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کا دفتر ہوگا منتقل
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کا دفتر ہوگا منتقل

حیدرآباد کے قدیم تجارتی مرکز پتھر گٹی پر واقع قومی کونسل کا دفتر ایک تجارتی عمارت کی تیسری منزل پر گزشتہ کئی برسوں سے جاری و ساری ہے۔

اس عمارت پر اس کا بورڈ موجود تو ہے پر یہ دیگر تجارتی تشہیری بورڈز کے سبب بہ آسانی نظر نہیں آتا ہے اور اس عمارت کے اندر دن بھر تجارتی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔

یہاں ایک مسلۂ یہ بھی درپیش ہے کہ کونسل کے میں آنے والے افراد کے لیے پارکنگ کا کوئی مناسب نظم نہیں ہے جس کی وجہ سے خواہشمند حضرات کو گاڑیاں اور ملبہ پار کر کے گزرنا پڑتا ہے جس کے باعث اردو داں حضرات اردو کے اس مرکز سے استفادہ کرنے سے قاصر ہیں۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کا دفتر ہوگا منتقل

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے نائب صدر ڈاکٹر شاہد اختر نے اس مرکز کا دورہ کرتے ہوئے مرکز کی حالت زار پر تعجب کا اظہار کیا اور یہاں کے عملے کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر شہر کے مناسب مقام پر متبادل جگہ تلاش کرکے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اس دفتر کو منتقل کرنے کے اقدامات کرے۔

ای ٹی وی بھارت کی جانب سے حیدرآباد میں اردو کی ترقی کے لیے قائم کردہ اس مرکز کی منتقلی کے متعلق سوال کے جواب میں ڈاکٹر شاہد اختر نے تیقن دیا ہے کہ جلد از جلد اس مرکز کو مناسب مقام پر منتقل کر کے عوام کی اس تک آسانی سے رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Intro:حیدرآباد میں اردو زبان کی ترقی و ترویج کیلئے قائم کردہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کا مرکز ایک تجارتی عمارت میں قائم ہے جس کی وجہ سے اس مرکز کا مقصد فوت ہو چکا ہے_ حیدرآباد کے قدیم تجارتی مرکز پتھر گٹی پر واقع قومی کونسل کا دفتر تجارتی عمارت کی تیسری منزل پر واقع ہے عمارت پر اس کا بورڈ موجود تو ہے پر یہ دیگر تجارتی تشہیری بورڈز کے درمیان اوجھل ہوچکا ہے_ اس عمارت کے اندر دن بھر تجارتی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں اور کونسل کیلیے مناسب پارکنگ کا کوئی نظم نہیں ہے کونسل تک جانے کیلئے خواہشمند حضرات کو گاڑیاں اور ملبہ پار کر کے گزرنا ہوتا ہے جس کے باعث اردو داں حضرات اردو کے اس مرکز سے استفادہ کرنے سے قاصر ہیں_

Body:نائب صدر نشین قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ڈاکٹر شاہد اختر نے اس مرکز کا دورہ کرتے ہوئے مرکز کی حالت زار پر تعجب کا اظہارکیا اور عملے کو ہدایت دی کہ وہ فوری شہر کے مناسب مقام پر متبادل جگہ تلاش کرکے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان لے مرکز کو منتقل کرنے کے اقدامات کرے تاکہ حیدرآباد کا اردو داں طبقہ اس سے استفادہ کر سکے_ ای ٹی وی بھارت کی جانب سے حیدرآباد میں اردو کی ترقی کیلئے قائم کردہ اس مرکز کی منتقلی کے متعلق سوال کے جواب میں ڈاکٹر شاہد اختر نے تیقن دیا کہ جلد از جلد اس مرکز کو مناسب مقام پر منتقل کر کے عوام کی اس تک آسانی سے رسائی کو یقینی بنایا جائے گا_

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 8:51 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.