ETV Bharat / state

حیدرآباد : بیرامل گوڑہ فلائی اوور کا وزیر کے ٹی راما راو نے افتتاح کیا

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 4:55 PM IST

اس نئے فلائی اوور کے نتیجہ میں سکندرآباد تا سری سلیم روڈ اور دوسری طرف ٹریفک کے بہاو میں آسانی ہوگی۔ اس فلائی اوور کی تعمیر کا کام گذشتہ کچھ عرصہ سے جاری تھا۔

flyover
flyover

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے شہر حیدرآباد میں ایک اور فلائی اوور کا افتتاح کیا۔

بیرامل گوڑہ جنکشن پر 26.5 کروڑ روپئے کے صرفہ سے اس آر ایچ ایس فلائی اوور کو ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا۔ اس پروجیکٹ کی تعمیر اسٹراٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان (ایس آرڈی پی) کے حصہ کے طورپر عمل میں لائی گئی ہے۔

ایس آرڈی پی کے پیکیج دوم کے تحت 14 ڈھانچوں بشمول 8 فلائی اوورس اور چار انڈر پارسس کی تعمیر ایل بی نگر علاقہ میں 448 کروڑ روپئے کے صرفہ سے ہورہی ہے۔

ان میں چنتلاکنٹہ انڈرپاس، کامینینی ایل ایچ ایس فلائی اوور اور ایل بی نگر ایل ایچ ایس فلائی اوور کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
نجی ہسپتال کے خلاف احتجاج

وزیر کے تارک راما راو نے اس موقع پر تصویری نمائش کا بھی افتتاح کیا اور تصاویر کا مشاہدہ کیا۔ اس فلائی اوور کی تکمیل کے بعد بیرامل گوڑہ سے ساگر روڈ جنکشن کی ٹریفک کم ہوجائے گی۔ ملک میں پہلی مرتبہ اس فلائی اوور کی تعمیر کے لئے خصوصی ٹکنالوجی کا استعمال کیاگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.