ETV Bharat / state

حیدرآباد میٹرو ریل کا کل سے آغاز

شہر حیدرآباد میں پانچ ماہ کے وقفہ کے بعد میٹرو ریل کل سے دوبارہ پٹریوں پر دوڑے گی۔ مرکزی حکومت نے 7 ستمبر سے مرحلہ وار طور پر میٹرو ریل آپریشنس شروع کرنے کی اجازت دی ہے، حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ اس سلسلہ میں تمام ضروری انتظامات میں مصروف ہے۔

Hyderabad Metro To Resume Services In A Phase-wise Manner From September 7
حیدرآباد میٹرو ریل کا کل سے آغاز
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 12:15 PM IST

حیدرآباد میٹرو ریل 7 ستمبر سے مرحلہ وار سطح پر چلائی جائے گی۔ 7 ستمبر سے میاں پور تا ایل بی نگر کاریڈار پر صبح 7 بجے تا 12 بجے دن اور شام 4 بجے تا رات 9 بجے میٹرو ریل چلائی جائے گی۔

دوسرے مرحلہ کے تحت 8 ستمبر کو ناگول تا رائے درگم کاریڈور کو کھولا جائے گا اور تیسرے مرحلہ میں 9 ستمبر کو جے بی ایس تا ایم جی بی ایس لائین کو شروع کیا جائے گا جبکہ اس دن سے تینوں کاریڈور پر میٹرو ریل چلائی جائے گی۔

حیدرآباد میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے قبل ازیں دیگر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کر کے شیڈول اور رہنمایانہ خطوط جاری کئے۔ انہوں نے بتایا کہ مسافرین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے زائد ریل چلائی جائیں گی۔

میٹرو اسٹیشن اور ریل میں سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کے انتظامات کئے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس پر نظر رکھی جائے گی۔ مسافرین کو بغیر ماسک لگائے ریل اور اسٹیشن میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ رہنمایانہ اصول کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

اسٹیشن میں داخلہ سے قبل مسافرین کا تھرمل اسکریننگ کیا جائے گا اور باب الداخلہ پر سینیٹائزر کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔

حیدرآباد میں 5 کنٹونمنٹ زونس کے تحت آنے والے گاندھی ہسپتال، بھارت نگر، یوسف گوڑہ، موسیٰ پیٹ اور مشیرآباد اسٹیشنز پر ریل کو نہیں روکا جائے گا۔

کورونا وبا کے چلتے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے حیدرآباد میٹرو ریل خدمات 22 مارچ سے بند ہیں جبکہ 7 ستمبر سے مرحلہ وار طور پر اس کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.