ETV Bharat / state

حیدرآباد: میئر اور ڈپٹی میئر نے جائزہ لیا

میئرحیدرآباد جی وجیہ لکشمی کے جائزہ لینے کے موقع پر ان کے والد رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کیشوراؤ ‘ وزیر ٹی سرینواس یادو‘محمد محمود علی وزیر داخلہ‘ ڈی ناگیندر رکن اسمبلی ‘ ایم پربھاکر ایم ایل سی و دیگر رہنما موجود تھے۔

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 9:44 AM IST

حیدرآباد: مئیر اور ڈپٹی مئیر نے جائزہ لیا

مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی میئر جی وجیہ لکشمی اور ڈپٹی میئر ایم سری لتا ریڈی نے اپنے عہدے کا جائزہ لیا۔

جائزہ حاصل کرنے کی تقریب میں ریاستی وزراء کے علاوہ ارکان اسمبلی‘ ارکان کونسل کے علاوہ ٹی آر ایس رہنما موجود تھے۔

میئر نے اپنے عہدہ کاجائزہ لینے کے علاوہ یادگار شہیدان تلنگانہ واقع گن پارک پر تلنگانہ کیلئے جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

میئر حیدرآباد جی وجیہ لکشمی کے جائزہ لینے کے موقع پر ان کے والد و رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کیشوراؤ ‘ وزیر ٹی سرینواس یادو‘محمد محمود علی وزیر داخلہ‘ ڈی ناگیندر رکن اسمبلی ‘ ایم پربھاکر ایم ایل سی و دیگر رہنما موجود تھے۔

میئر کے جائزہ حاصل کرنے کے بعد کمشنر بلدیہ لوکیش کمار نے جی ایچ ایم سی اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ ان سے ملاقات کرکے مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں شہر کی ترقی کیلئے تعاون اور آپسی مشاورت کے ساتھ کام کرنے کی یقینی دہانی کروائی۔ میئر

واضح رہے کہ جی وجیہ لکشمی اور ایم سری لتا ریڈی کا 11 فروری کو میئر اور ڈپٹی میئر کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا تھا اور آج دونوں نے جائزہ لیا۔ جی ایچ ایم سی کے مختلف شعبہ جات کے عہدیداروں نے بھی میئر اور ڈپٹی میئر سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے دوران میئر کے دفتر میں خصوصی پوجا کی گئی۔ میئر اور ڈپٹی میئر نے بتایا کہ وہ دونوں تمام 148 کارپوریٹرس کے ساتھ بہتر تال میل کے ذریعہ شہر کی ترقی کیلئے خدمات انجام دیں گی اور شہر کو مزید محفوظ اور ترقی یافتہ بنانے کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

جی وجیہ لکشمی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےچندر شیکھر راؤ نے ان پر اعتماد کرکے یہ ذمہ داری تفویض کی ہے اس کو بہتر انداز میں نبھانے کی ممکنہ کوشش کریں گی۔ سری لتا ریڈی نے بتایا کہ ان کی یہ کوشش رہے گی کہ نومنتخبہ اراکین کے ساتھ اسی طرح مل کر کام کریں جس طرح تحریک تلنگانہ کے دوران ایک دوسرے سے تعاون کرکے تحریک کو کامیاب کیا گیا تھا۔ میئر اور ڈپٹی میئر نے عہدیداروں کے ہمراہ تبادلہ خیال کرکے جی ایچ ایم سی حدود میں جاری ترقیاتی کاموں اور دیگر منصوبوں کے متعلق تفصیلات سے آگہی حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.