مرکز نے پہلی مرتبہ بھارت کے مشہور ترین 114 شہروں کی رینکنگ کی۔ گریٹر حیدرآباد بہترین شہر کے زمرہ میں شامل کیاگیا ہے۔
حیدرآباد کو شہریوں کی رائے کے زمرہ میں بہترین میگاسٹی ایوارڈ ملا ہے۔ سوچھ بھارت اربن کی جانب سے اس فہرست میں گریٹر حیدرآباد کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
دوسری طرف صاف شہروں کی فہرست میں شہر حیدرآباد کو 23 واں مقام حاصل ہوا ہے۔ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں وجئے واڑہ کو سوچھ سرویکشن میں چھٹواں رینک ملا ہے جبکہ تروپتی کو بہ حیثیت مجموعی رینکنگ میں 12 واں مقام حاصل ہوا ہے۔
مزید پڑھیے: 'سوچھ سرویکشن 2020'
دس لاکھ سے زائد آبادی والے زمرہ میں وجئے واڑہ کو چوتھا مقام اور گریٹر وشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن کو نواں مقام ملا ہے۔
دس لاکھ کی آبادی کے زمرہ میں تروپتی کو چھٹواں مقام ملا ہے۔ راجمندری کو 51 واں، اونگول کو 57واں، کاکناڈا کو 58واں، کریم نگر کو 72واں، کڑپہ کو 76واں، تنالی کو 75واں، چتور کو 81واں،ہندوپور کو 93واں، تاڑی پتری کو 99 واں اور نظام آباد کو 133 واں مقام ملا ہے۔
بہ حیثیت مجموعی مظاہرہ کو دو زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا زمرہ 100 ادارہ جات مقامی اور دوسرا زمرہ 100 سے کم ادارہ جات مقامی شامل ہے۔
پہلے زمرہ میں چھتیس گڑھ کودوسری مرتبہ ایوارڈ ملا ہے جبکہ اے پی کو چھٹواں مقام ملا ہے۔ تلنگانہ کو اس زمرہ میں آٹھواں درجہ حاصل ہوا ہے۔