حیدرآباد کے گچی باولی علاقہ میں قطب شاہی دور کی ایک 400 سالہ قدیم مسجد ہے، جو کئی برسوں سے غیر آباد تھی۔
کچھ شرپسند مسجد کے تقدس کو پامال کر رہے تھے، اس کی اطلاع مقامی عوام نے وقف بورڈ کو دی۔ جس پر وقف بورڈ کے چیئرمین محمد سلیم نے اطلاع ملتے ہی مقامی مسجد کا دورہ کیا اور مسجد کی مرمت کا کام شروع کرایا۔
مزید پڑھیے: حیدرآباد: محرم میں چوڑیاں پہننے کا رواج
آج مسجد کا افتتاح نماز ظہر سے کیا گیا۔ چیئرمین محمد سلیم نے نماز ظہر کی امامت کی۔ اس موقع پر محمد سلیم نے کہا کہ مسجد کے تحت 35 گنڈ اراضی ہیں اس کا بھی تحفظ کیا جائے گا۔