تاہم گزشتہ کئی سالوں سے یہ عمارت بے توجہی کا شکار تھی۔ گزشتہ کل شہر میں ہوئی موسلادھار بارش کے سبب مذکورہ عمارت جزوی طور پر منہدم ہوگئی-
مقامی کارپوریٹر صفی الدین شفیع نے مذکورہ مقام کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ عمارت کے تحفظ کے سلسلے میں متعدد دفعہ محکمہ آثار قدیمہ سے رابطہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:حیدرآباد: ' اوقاف کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے'
تاہم محکمہ نے اس پر توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آثار قدیمہ اور بلدیہ کے عہدیداروں کے ساتھ دورہ کرتے ہوئے اس کی مرمت کا کام کیا جائے گا-