ETV Bharat / state

Qutb Shahi Masjid قطب شاہی مسجد کی ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں دی جائے گی، ڈی ایس پی خواجہ معین الدین

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 8:32 AM IST

Updated : Oct 17, 2022, 9:07 AM IST

ڈی ایس پی خواجہ معین الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو پولیس اہلکاروں اور متعلقہ عہدیداروں کو فوراً ہی سروے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ مسجد کے ٹوٹے ہوئے گیٹ کی مرمت کی گئی اور مسجد کی ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں دی جائے گی۔ Police personnel posted around the Qutub Shahi Mosque

قطب شاہی مسجد
قطب شاہی مسجد

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کی پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بعض اشرار نے 400 سالہ قدیم قطب شاہی مسجد کے احاطہ میں مندر کی تعمیر کرنے کی کوشش کی تھی جس کو ناکام بنادیا گیا۔ اشرار کی حرکت کے ساتھ ہی مسجد کمیٹی کے ذمہ داران بالخصوص مسجد کے صدر نے علاقے کے ڈی ایس پی اور دیگر ذمہ داروں کو اطلاع دی، جس کے بعد ڈی ایس پی خواجہ معین الدین پولیس اہلکاروں کے ساتھ وہاں پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ اس دوران ڈی ایس پی نے موقع پر پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ اس معاملے کو فوری حل کیا جائے اور زمین کا سروے کیا جائے۔

مزید پڑھیں:Qutb Shahi Masjid قطب شاہی مسجد کے احاطے میں مندر تعمیر کرنے کی کوشش

قطب شاہی مسجد

بعد ازاں ڈی ایس پی خواجہ معین الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو پولیس اہلکاروں اور متعلقہ عہدیداروں کو فوراً ہی سروے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ مسجد کے ٹوٹے ہوئے گیٹ کی مرمت کی گئی اور مسجد کی ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں دی جائے گی۔ اسی دوران بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد صدر مجلس کی ہدایت پر مجلسی رکن اسمبلی کوثر محی الدین وہاں پہنچ گئے اور انھوں نے ضلع کلکٹر، آرڈی اور سائبرآباد کمشنر پولیس کو فوری اس واقعہ کی تفصیلات سے واقف کرایا، جس کے بعد وہاں پولیس ایکٹ تعینات کردیا گیا۔ مجلس کی نمائندگی پر کلکٹر رنگاریڈی اموئے کمار نے پیر 17 اکتوبر کو مشترکہ سروے کرنے کے ہدایت دی۔ اس موقع پر مجلس کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید تفصیلات بیان کی۔ Police personnel posted around the Qutub Shahi Mosque

Last Updated : Oct 17, 2022, 9:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.