حیدرآباد کے علاقے ملک پیٹ میں خواتین و لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ’النساء قرآن اکیڈمی ’ تنظیم کی جانب سے ایک تعلیمی مرکز کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس سینٹر میں مفت اسلامی تعلیمات، اور ازدواجی مسائل، قرآن مجید کی تعلیم، بخاری شریف درس سمیت دیگر کورسیز کی تعلیم دی جائیں گی-
تنظیم کے صدر محمد عماد علی نے کہا کہ خواتین کے لئے اسپیشل کورسیز بھی رکھے جائیں گے- انہوں نے کہا کہ مرد حضرات اپنے مسائل کے حل کے لئے مساجد کے ائمہ حضرات اور علماءکرام سے رجوع ہوسکتے ہیں لیکن خواتین کو شرعی مسائل حل کرنے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہی تمام تر امور کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
حیدرآباد: 75 سال کی عمرمیں نقاشی کے لیے پُرعزم
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ سینٹر پر تعلیمی اوقات صبح 9 بجے سےشام 6 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔