ETV Bharat / state

حیدرآباد انکاونٹر: تحقیقات کی عرضی پر سماعت کرنے سے سپریم کورٹ کا اتفاق

ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں پیش آئے انکاونٹر کی جانچ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے داخل کی گئی درخواستوں پر سماعت کرنے سے سپریم کورٹ نے اتفاق کرلیا ہے۔

author img

By

Published : Dec 9, 2019, 11:10 PM IST

Hyderabad encounter case: SC to hear PIL on Wednesday
حیدرآباد انکاونٹر: تحقیقات کی عرضی پر سماعت کرنے سے سپریم کورٹ کا اتفاق

دشا قتل کے 4 ملزمین کی انکاونٹر میں ہلاکت کی جانچ کرنے کی خواہش ظاہر کرتےہوئے داخل کردہ مفاد عامہ کی درخواست کو سپریم کورٹ نے قبول کرتے ہوئے سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

چیف جسٹس ایس اے بوبڈنے ایک وکیل کی جانب سے داخل کی گئی درخواست جس میں انکاونٹر کرنے والے پولیس عہدیداروں کے خلاف آزادانہ تحقیقات کروانے کی خواہش کی گئی کو قبول کرلیا ہے۔

اس سلسلہ میں ایک اور درخواست داخل کی گئی جبکہ دونوں عرضیوں میں انکاونٹر کو مبینہ طور پر فرضی بتایا گیا ہے اور اس کاروائی میں ملوث پولیس عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس معاملہ کی آج سماعت کرتے ہوئے تلنگانہ ہائیکورٹ نے چاروں ملزمین کی لاشوں کو 13 دسمبر تک محفوظ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.