حیدرآباد پولیس نے بتایا کہ 34 سالہ شخص نے مبینہ طور پر حسین ساگر جھیل میں کود کر خودکشی کر لی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ 'مذکورہ شخص کا ایک نجی کلینک میں علاج جاری تھا جہاں اسے کورونا وائرس متاثر پایا گیا اس کے بعد ڈاکٹرز نے اسے پرائیویٹ ہسپتال ریفر کیا۔
کورونا وائرس کے علاج کے لیے وہ شخص نجی ہسپتال پہنچا لیکن بیڈ کی کمی کی وجہ سے اسے داخل نہیں کیا گیا۔ گزشتہ روز اسے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی اور اس نے اپنے ایک دوست سے حسین ساگر چلنے کے لیے کہا۔
حسین ساگر جھیل پہنچنے کے بعد وہ شخص نے چند میٹر چہل قدمی کے بعد جھیل میں چھلانگ لگا دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔
پولیس جھیل سے لاش برآمد کر کے تفتیش کر رہی ہے۔