ETV Bharat / state

Hyderabad Police حیدرآباد پولیس کی محاصرہ کرکے تلاشی مہم، فنکشن ہال میں ہوٹل کے نام سے ڈائننگ ہال کا انکشاف - حیدرآباد پولیس کی کورڈن سرچ آپریشن

پولیس نے پرانا شہرحیدرآباد کے چندرائن گٹہ، بنڈلہ گوڑہ اور کنچن باغ پولیس اسٹیشن کے حدود میں مختلف مقامات پر کل شب محاصرہ کرکے تلاشی مہم چلائی۔ Hyderabad Police conduct cordon and search operation at Chandrayangutta

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 3:37 PM IST

حیدرآباد: پولیس نے پرانا شہرحیدرآباد کے چندرائن گٹہ، بنڈلہ گوڑہ اور کنچن باغ پولیس اسٹیشن کے حدود میں مختلف مقامات پر کل شب محاصرہ کرکے تلاشی مہم چلائی۔پولیس نے اس مہم کے دوران بارکس کے علاقہ میں فنکشن ہال میں چلائی جانے والی ہوٹل کے مالک کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے کہا کہ ہوٹل کے نام سے ایک فنکشن ہال میں ڈائننگ ہال رات دیر گئے چلا یاجارہا تھا۔ پولیس کو پتہ چلا کہ نوجوان بریانی کھانے کے لیے مختلف مقامات سے یہاں پر آرہے ہیں۔ پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مارا اور نوجوانوں کو کونسلنگ کے بعد چھوڑدیا۔

پولیس نے کہاکہ ہوٹل منیجر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے کہاکہ کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند اور ڈی سی پی ساوتھ ایسٹ زون کی ہدایت پر چندرائن گٹہ،بنڈلہ گوڑہ اور کنچن باغ پولیس نے یہ مہم چلائی۔بنڈلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں پٹیل نگر،محمد نگر، غوث نگر،ممتازباغ، پیلی درگاہ، چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں بارکس، صلالہ،کنچن باغ پولیس اسٹیشن حدود میں مختلف مقامات پر یہ مہم چلائی گئی۔اس مہم کا مقصد رات کے اوقات میں نوجوان لڑکوں کو بلاوجہ گھومنے سے روکنا اور اوقات ضائع کرنے سے بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana Road Accident سڑک حادثہ میں پندرہ افراد زخمی

پولیس نے انتباہ دیا کہ اگرنوجوان راتوں کو غیر ضروری طورپر گھومیں گے تو ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ایک سے زائد مرتبہ مقدمات درج کئے جانے پر ان کے خلاف روڈی شیٹ بھی کھولے جانے کا امکان ہوگا۔مقدمات درج ہونے سے ان کے کیرئیر پر بھی اثر پڑسکتا ہے کیونکہ پرائیویٹ ملازمت فراہم کرنے والی کمپنیاں بھی پولیس کی جانچ کا سرٹیفکیٹ مانگ رہی ہیں۔ایسے میں نوجوانوں کا جرائم کاریکارڈ ہوگا تو ان کے کیرئیر پر اس کا اثر پڑے گا۔پولیس نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ رات میں بلاوجہ نہ گھومیں۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.