حیدرآباد و سکندرآباد میں دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کی دھول کی وجہ سے لوگوں کو آنکھوں کی تکلیف کی اکثر شکایت رہتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آنکھوں کے متاثر ہونے کے 66 واقعات میں سے سات افراد کو سرجری کی ضرورت پیش آئی ہے۔
کے ذرائع کے مطابق ان واقعات میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ چار بڑی عمر کے افراد بھی اس حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔
متاثرین کو سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل اور دواخانہ عثمانیہ سے رجوع کروایا گیا، دواخانہ عثمانیہ میں بیس افراد کو معمولی چوٹیں آنے پر طبی امداد دی گئی۔
مغل پورہ کے کمسن محمد احمد کو بھی پٹاخہ کے باعث آنکھ میں چوٹ آنے کی وجہ سے سرجری کی گئی۔
سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ لنگا راجو نے تفصیلات بتائیں اور کہا کہ 'سرجری کیے جانے والے مریضوں کی حالت اب بہتر ہے'۔
انہوں نےمزید بتایا کہ 'گزشتہ برس کے مقابلے اس برس حادثوں میں کمی واقع ہوئی ہے'۔